12:09 pm
نومولود بچوں کی دیکھ بھال

نومولود بچوں کی دیکھ بھال

12:09 pm

گھر میں آنے والا ننھا رکن خاندان بھر کے لئے ڈھیروں خوشیاں لاتا ہے،سب لوگ اس کی دیکھ بھال اور پیار محبت کے لئے ہر لمحہ تیار رہتے ہیں۔چھوٹے بچے کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بہت بڑی ذمہ داری ہے۔نوزائیدہ بچے چونکہ بہت نازک اور حساس ہوتے ہیں،اس لئے انہیں لٹانے،گود میں لینے ،دودھ پلانے،نہلانے اور کپڑے بدلنے تک بہت زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔ ننھے بچوں کی دیکھ بھال خاندان کے نئے رکن کی دیکھ بھال میں زیادہ زور حفظان صحت پر دینا چاہیے۔بچے کے اردگرد کی جگہ اور چیزیں صاف ستھری ہونی چاہئیں ۔ماؤں کو خود بھی ہر وقت صاف ستھرا رہنے کی ضرورت ہے۔بچے کی مناسب دیکھ بھال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ اس کے کپڑے نرم و ملائم ہوں،ایسے نہ ہوں جس میں روئی یا دھاگے نکل رہے ہوں اور نہ ہی کپڑوں کو تیز خوشبو والے ڈٹرجنٹ سے دھویا جائے۔ یہ سب چیزیں بچے کی حساس جلد پر الرجی کا باعث بن سکتی ہیں۔نومولود بچوں کی جلد پر پاؤڈر استعمال نہ کیا جائے۔اس کے بجائے اعلیٰ معیار کے بے بی آئل سے بچے کی جلد پر نرمی کے ساتھ مساج کیا جائے۔پاؤڈر کے ذرات اگر ناک،آنکھ یا منہ میں چلے جائیں تو بچے کے لئے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔بچوں کو نہلاتے وقت بھی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ان کے اعضا کو سختی سے نہ پکڑیں ،نہ ہی اس کے ہاتھ پاؤں کو ٹب سے ٹکرانے دیں کیونکہ ان کے اعضا نازک ہوتے ہیں اور اس طرح ان کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو سکتا ہے۔ جلد کی دیکھ بھال نوزائیدہ بچے کی جلد نازک اور پتلی ہوتی ہے،اسی لئے اس کو سارا سال خاص حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔اس پر براہ راست سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں پڑنے نہ دیں،خاص طور پر گرمیوں میں اور احتیاط کریں۔گرمیوں میں اسے ہلکے کپڑے اور ٹوپی پہنائے رکھیں۔اگر بچے کو سن برن ہو جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔موسم سرما میں بچے کی جلد کو جس قدر ہو سکے گرم کپڑوں سے ڈھک کر رکھیں۔ ناخنوں کی دیکھ بھال نوزائیدہ بچوں کے ناخن چھوٹے،نرم اور باریک ہوتے ہیں،اگر انہیں بروقت نہ تراشا جائے تو بچے کا ہاتھ لگنے سے اس کے چہرے پر خراش آسکتی ہے۔بچوں کے ناخن تیزی سے بڑھتے ہیں،اس لئے ان کے ناخن احتیاط کے ساتھ ہر ہفتے یا دس دن میں کاٹتے رہیں اور اس طرح کاٹیں کہ ان کی انگلی کو نقصان نہ پہنچے۔ دانتوں کی حفاظت نوزائیدہ بچوں کی حفاظت ابتدا سے ہی کرنی چاہیے۔ اس کے لئے آپ ایک صاف کاٹن کا کپڑا لیں،جسے صاف پانی سے تر کرکے بچے کے مسوڑوں پر آرام سے پھیریں۔بچے کو فیڈ دینے کے بعد یہ عمل کرنے کی کوشش کیجیے۔بچوں کو چپ کروانے کے لئے اکثر ان کے منہ میں نپل یا فیڈر دے دی جاتی ہے،خیال رہے کہ اس سے بچوں کے آنے والے دانتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ نیند کا خیال
نومولود بچے شروع کے تین مہینوں میں روزانہ 15 سے 18 گھنٹے سوتے ہیں لیکن دن ہو یا رات ،ان کی نیند کا دورانیہ تین سے چار گھنٹے سے زیادہ کا نہیں ہوتا۔
بچے کی ان علامات کو دیکھئے جس سے پتہ چلے کہ اسے نیند آرہی ہے۔کیا وہ آنکھیں مسل رہا ہے،کان کھینچ رہا ہے یا اس کی آنکھوں کے گرد حلقے پڑ رہے ہیں۔اگر اس میں نیند کی کمی یا پھر دوسری علامت دیکھیں تو اسے سلانے کی کوشش کیجیے۔ہر وقت بچے میں نیند کی علامات کو دیکھتے رہیے۔بچے کو کمر کے بل سلائیے،سینے کے بل یا پہلو کے بل نہ لٹایئے۔ جب بچہ دو ہفتوں کا ہو جائے تو اسے دن اور رات کا فرق سمجھانے کی کوشش کر سکتی ہیں۔
دن میں جب وہ پوری طرح جاگ جائے تو اس کے ساتھ جتنا ہو سکے کھیلیں لیکن اس دوران کمرہ جتنا روشن رکھ سکتی ہوں،اسے روشن رکھیں۔رات میں جب اسے دودھ پلانے لگیں تو اس سے مت کھیلیں،اس طرح وہ جلد ہی سمجھ جائے گا کہ رات کا وقت سونے کے لئے ہوتا ہے۔یہ دیکھتے رہیے کہ بچے نے جو چادر اوڑھی ہے،وہ اس کے لئے بہت زیادہ ٹھنڈی یا گرم نہ ہو۔اگر بچے کو گرمی لگ رہی ہو تو اس کے اوپر سے چادر ہٹا دیں۔
 

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری