12:51 pm
بارش ، برفباری ، یا ہو گی دھوپ۔۔۔ آئندہ 24گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی

بارش ، برفباری ، یا ہو گی دھوپ۔۔۔ آئندہ 24گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی

12:51 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش : کشمیر:



پیسےکے لیے کچھ بھی کرےگا۔۔ مالی مشکلات کے باعث انیل کپور نے کیا کیا کام کیے؟مداحوں کیلئے ناقابل یقین خبر
مظفرآباد (سٹی ، ائرپورٹ 08) ، گڑھی دوپٹہ 06، راولاکوٹ 04 اور خیبرپختونخوا: بالاکوٹ میں 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 14،زیارت،قلات منفی 11، کوئٹہ منفی09 ، کالام منفی 08 ،دالبندین ،پاراچنار، ہنزہ منفی 07، مالم جبہ منفی 06،نوکنڈی ،پنجگوراورژوب میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ اگلے تین دن ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 3 دنوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: بلوچستان
میں موسم مزید سرد ہوگا اور ہوائیں چلیں گی، جس کے بعد درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔کل اور پرسوں متوقع زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) اور زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)کوئٹہ: منفی 1 سے 1 اور منفی 10 سے منفی 8 (35 سے 45)، منفی 2 سے 0 اور منفی 11 سے منفی 9 (40 سے 50)تربت: 17 سے 19 اور 5 سے 7 (60 سے 75)، 16 سے 18 اور 5 سے 7 (60 سے 75) ۔۔اگلے 2 دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 10 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ اسکے بعد رواں ہفتے کے اختتام سے اگلے ہفتے کے آغاز
تک درجہ حرارت میں تقریباً 10 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ متوقع ہے۔پاکستان کے شمالی علاقوں بشمول پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہیگا۔ تاہم درجہ حرارت میں مزید 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے، جس کے سبب پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تک رہ جائیں گے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بلند مقامات میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں بشمول لاڑکانہ، سکّھر اور نوابشاہ کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کل سے اگلے 2 دنوں تک 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔
​​​​​​​ ہواؤں کی رفتار شمال کی سمت سے دن کے وقت 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں بھی کل سے تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو شمال مشرق کی سمت سے 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ درجہ حرارت میں مزید 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

 پی ڈی ایم میں خاصی بےچینی پیداہوچکی ہے،پی ڈی ایم میں یکسوئی نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم میں خاصی بےچینی پیداہوچکی ہے،پی ڈی ایم میں یکسوئی نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

حکومت کی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

حکومت کی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری