09:48 am
پنجاب میں دھنداورکشمیرگلگت بلتستان میں بارش و برفباری

پنجاب میں دھنداورکشمیرگلگت بلتستان میں بارش و برفباری

09:48 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر ی راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،پنجاب کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں مزید دھند پڑنے کا امکان جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے، زیادہ تر علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں سے ٹھنڈ کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا،



دو خواتین سمیت8 وکلا کےخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج
پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔منگل کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی 14،زیارت منفی 12،قلات،اسکردو منفی 11، استور، گوپس منفی10 ، بگروٹ ، کوئٹہ منفی 09،کالام،ہنزہ منفی 08 ،دالبندین ،پاراچنارمنفی 07اور گلگت میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں