09:32 am
 آج ملک کے کن کن علاقوں میں موسم خشک رہے گااورکہاں کہاں  بارش ہوگی ،موسم کاحال بتانے والوں نے بڑی پیش گوئی کردی

آج ملک کے کن کن علاقوں میں موسم خشک رہے گااورکہاں کہاں  بارش ہوگی ،موسم کاحال بتانے والوں نے بڑی پیش گوئی کردی

09:32 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی،


سانحہ مچھ کے شہداء کی تدفین آج کی جائے گی
اس دوران مالم جبہ اور کالام میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا، میر کھانی 12، سیدو شریف ، مالم جبہ3، بالائی دیر، دروش 2 اور بونیر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ اور کالام میں ایک انچ برفباری ہوئی۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت زیارت منفی 14،گوپس ،قلات منفی 13، کوئٹہ منفی 10 ، استور، بگروٹ منفی9،مستونگ ، پشین منفی 8،اسکردو،پاراچنار منفی7، لہہ ،مالم جبہ، کالام اور دالبندین میں منفی6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں