04:57 pm
اتوار تک مسلسل دھواں دار بارشیں، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی

اتوار تک مسلسل دھواں دار بارشیں، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی

04:57 pm

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) سعودی محکمہ موسمیات نے اہم وارننگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق آج اتوار تک مسلسل چار روزمملکت کے تمام بڑے شہروں میں طوفانی بارشیں ہوں گی، جس کے باعث کئی مقامات پر سیلاب بھی آ جائے گا۔ لوگوں کو خبردار رہنے کی تاکید کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق انبارشوں کی وجہ سے سعودیہ میں اگلے دو ہفتے شدید سردی کا موسم رہے گا۔


راولاکوٹ، غلطی سے ایل او سی پار کرنیوالا آزادکشمیر کا نوجوان ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود رہا نہ ہوسکا
گرج چمک کے ساتھ مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث مکہ مکرمہ، ریاض، عسیر ، باحہ ، حائل اور دیگر کئی علاقوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ مدینہ منورہ،تبوک، قصیم ، جانزان، حائل، الجوف، شمالی ریجن اور الشرقیہ میں بھی کہیں بہت تیز اور کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی جن سے ڈرائیورز کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے چار روز کے دوران خراب موسم کی صورت میں گھروں سے بغیر ضرورت باہر نہ نکلیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر موسم کے حوالے سے وقتاً فوقتاً اطلاع دی جاتی رہے گی۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مقامی افراد اور تارکین سے کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران وادیوں اور نشیبی علاقوں کا رُخ کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی پکنک کی غرض سے نہ جائیں۔کیونکہ نشیبی علاقوں میں پانی اکٹھا ہونے سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔خصوصاًگاڑیوں کے وائپرزکو سفر سے پہلے چیک کر لیا جائے کیونکہ بارش ہونے کی صورت میں وائپر خراب ہونے پر گاڑی چلانے میں انتہائی دشواری ہوتی ہے اور حادثات کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ تمام ڈرائیورز حدِ رفتار سے تجاوز نہ کریں اور طغیانی والے علاقوں سے دُور رہنا ہی بہتر ہو گا۔ کیونکہ ماضی میں بارشوں کے دوران کئی سیاحوں اور ڈرائیورز کی وادیوں میں پانی میں پھنس جانے سے جانیں جا چکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سندھ ایپکس کمیٹی کا5ماہ بعد اجلاس ،نیشنل ایکشن پلان پر غور

سندھ ایپکس کمیٹی کا5ماہ بعد اجلاس ،نیشنل ایکشن پلان پر غور

عمران خان ہی 2023تک وزیراعظم ر ہیںگے،گورنرپنجاب

عمران خان ہی 2023تک وزیراعظم ر ہیںگے،گورنرپنجاب

پی ڈی ایم کی وجہ سے لعنت بھیجنے والوں کو آج پارلیمنٹ یادآیا،رانا ثنا اللہ

پی ڈی ایم کی وجہ سے لعنت بھیجنے والوں کو آج پارلیمنٹ یادآیا،رانا ثنا اللہ

مریم نوازآج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گی

مریم نوازآج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گی

استعفے یاعدم اعتماد،ہمارا مقصدنااہل حکومت کو گھربھیجنا ہے،قمرزمان کائرہ

استعفے یاعدم اعتماد،ہمارا مقصدنااہل حکومت کو گھربھیجنا ہے،قمرزمان کائرہ

بلاول کابیان ایک رائے،اسے اختلافات نہیں کہا جاسکتا،عظمیٰ بخاری

بلاول کابیان ایک رائے،اسے اختلافات نہیں کہا جاسکتا،عظمیٰ بخاری

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

زرداری نے پی ڈی ایم کو استعمال کرلیا،پیپلزپارٹی اتحاد سے جلد الگ ہوجائیگی،فواد

زرداری نے پی ڈی ایم کو استعمال کرلیا،پیپلزپارٹی اتحاد سے جلد الگ ہوجائیگی،فواد

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر