11:47 am
شدید سردی ،بارشیں، یادھوپ۔؟۔۔اگلے تین دن ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

شدید سردی ،بارشیں، یادھوپ۔؟۔۔اگلے تین دن ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

11:47 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 3 دنوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: بلوچستان میں موسم مزید سرد ہوگا اور ہوائیں چلیں گی، جس کے بعد درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔کل اور پرسوں متوقع زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت


وزیراعظم کسی بھی وقت کوئٹہ روانہ ہوسکتے ہیں،شیخ رشید
(ڈگری سینٹی گریڈ) اور زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)کوئٹہ: منفی 1 سے 1 اور منفی 10 سے منفی 8 (35 سے 45)، منفی 2 سے 0 اور منفی 11 سے منفی 9 (40 سے 50)تربت: 17 سے 19 اور 5 سے 7 (60 سے 75)، 16 سے 18 اور 5 سے 7 (60 سے 75) ۔۔اگلے 2 دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 10 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ اسکے بعد رواں ہفتے کے اختتام سے اگلے ہفتے کے آغاز تک درجہ حرارت میں تقریباً 10 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ متوقع ہے۔پاکستان کے شمالی علاقوں بشمول پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہیگا۔ تاہم درجہ حرارت میں مزید 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے، جس کے سبب پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تک رہ جائیں گے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بلند مقامات میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں بشمول لاڑکانہ، سکّھر اور نوابشاہ کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کل سے اگلے 2 دنوں تک 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار شمال کی سمت سے دن کے وقت 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں بھی کل سے تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو شمال مشرق کی سمت سے 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ درجہ حرارت میں مزید 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں

 پی ڈی ایم کا اہم اجلاس4فروری کو طلب

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس4فروری کو طلب

نالائقوں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا ،مریم اورنگزیب

نالائقوں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا ،مریم اورنگزیب

شبلی فراز نے پی ڈی ایم کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کاثبوت دیدیا

شبلی فراز نے پی ڈی ایم کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کاثبوت دیدیا

پی ڈی ایم اختلافات کے باعث شدید کشمکش کا شکار ہے ،وزیرخارجہ

پی ڈی ایم اختلافات کے باعث شدید کشمکش کا شکار ہے ،وزیرخارجہ

اسلام آباد ہائیکورٹ :حکومت نے سوشل میڈیا قواعد پر نظر ثانی کی حامی بھرلی

اسلام آباد ہائیکورٹ :حکومت نے سوشل میڈیا قواعد پر نظر ثانی کی حامی بھرلی

 خیبرپختونخوا میں 73فیصد سروے مکمل کرلیا ، طلبہ کو جلدسکالرشپ دینگے،ثانیہ نشتر

خیبرپختونخوا میں 73فیصد سروے مکمل کرلیا ، طلبہ کو جلدسکالرشپ دینگے،ثانیہ نشتر

سندھ ایپکس کمیٹی کا5ماہ بعد اجلاس ،نیشنل ایکشن پلان پر غور

سندھ ایپکس کمیٹی کا5ماہ بعد اجلاس ،نیشنل ایکشن پلان پر غور

عمران خان ہی 2023تک وزیراعظم ر ہیںگے،گورنرپنجاب

عمران خان ہی 2023تک وزیراعظم ر ہیںگے،گورنرپنجاب

پی ڈی ایم کی وجہ سے لعنت بھیجنے والوں کو آج پارلیمنٹ یادآیا،رانا ثنا اللہ

پی ڈی ایم کی وجہ سے لعنت بھیجنے والوں کو آج پارلیمنٹ یادآیا،رانا ثنا اللہ

مریم نوازآج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گی

مریم نوازآج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گی

استعفے یاعدم اعتماد،ہمارا مقصدنااہل حکومت کو گھربھیجنا ہے،قمرزمان کائرہ

استعفے یاعدم اعتماد،ہمارا مقصدنااہل حکومت کو گھربھیجنا ہے،قمرزمان کائرہ

بلاول کابیان ایک رائے،اسے اختلافات نہیں کہا جاسکتا،عظمیٰ بخاری

بلاول کابیان ایک رائے،اسے اختلافات نہیں کہا جاسکتا،عظمیٰ بخاری

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

زرداری نے پی ڈی ایم کو استعمال کرلیا،پیپلزپارٹی اتحاد سے جلد الگ ہوجائیگی،فواد

زرداری نے پی ڈی ایم کو استعمال کرلیا،پیپلزپارٹی اتحاد سے جلد الگ ہوجائیگی،فواد