10:02 pm
برطانوی کار کمپنی ایم جی پاکستان میں لانچ کر دی گئی

برطانوی کار کمپنی ایم جی پاکستان میں لانچ کر دی گئی

10:02 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی کار کمپنی ایم جی پاکستان میں لانچ کر دی گئی جس کی تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ایم جی جے ڈبلیو آٹو موبائل پاکستان کی لانچنگ کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ حکومت معیشت اور آٹو موبائل انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، برطانیہ کی موٹر کمپنی ایم جی کا پاکستان میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں آگے بڑھی ہے۔انہوں نے کہا کہ

‏اسلام آباد میں ہونے والا واقعے پر شفاف انکوائری ہو گی۔معاون خصوصی شہباز گل
ایم جی جے ڈبلیو آٹو موبائل پاکستان کی ترقی میں اہم کردارادا کرے گی، یہ گاڑیاں ماحول دوست اور الیکٹرک چارجنگ کی وجہ سے اپنا منفرد مقام رکھتی ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ حکومت آٹوموبائل انڈسٹری اور معیشت کو مزید دوام بخشنے کے لیے اپنی بھرپور کوشش جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں تمام تر مشکلات کے باوجود ایم جی پاکستان کی لانچنگ ایک حوصلہ افزا خبر ہے اور نئے سال کی شروعات میں پاکستان معیشت کے لیے ایک امید کی کرن بھی ہے۔اس موقع پر ایم جی کو پاکستان لانے والے جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی اچھی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں