01:47 pm
مہران سے بھی سستی اور بہتر گاڑی خریدنا پسند کریں گے؟

پاکستان میں اس وقت دستیاب سب سے سستی نئی گاڑی سوزوکی مہران ہے، جس کی قیمت لگ بھگ سات لاکھ روپے سے شروع ہوگی ہے مگر کیا آپ اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے سستی گاڑی خریدنا پسند کریں گے؟اگر ہاں تو اچھی خبر یہ ہے کہ بہت جلد گندھارا نسان لمیٹڈ کی جانب سے بجٹ کار کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق آٹھ سال کے تعطل کے بعد گندھارا نسان لمیٹڈ پاکستان میں اپنے آپریشنز کو دوبارہ شروع کرنے والی ہے اور اس کا آغاز ایک سستی بجٹ گاڑی ڈسٹن گو کو متعارف کراکے کیا جاسکتا ہے۔مزید پڑھیں : رینالٹ کا پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے کا معاہدہ
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ اور انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ساتھ گندھارا نسان کی بات چیت کے بعد سرمیہ کاری کے معاہدے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔اس معاہدے کے تحت نسان کو قانونی طور پر کم لاگت میں گاڑیوں کے پارٹس درآمد کرنے کی اجازت ہوگی تاکہ کمپنی بجٹ دوست گاڑیاں تیار کرسکے جبکہ کمپنی کی جانب سے 200 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے 2010 سے اس کمپنی کے پاکستان میں بند پلانٹ دوبارہ کام کرنے لگیں گے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی ابتدائی چار برسوں میں سرمایہ کاری کرکے ڈسٹن گاڑی کو پاکستان میں متعارف کرائے گی جس کے دنیا بھر میں کئی ورژن فروخت کیے جارہے ہیں مگر پاکستان میں گو ورژن کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
 
تازہ ترین خبریں

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

 پی ڈی ایم میں خاصی بےچینی پیداہوچکی ہے،پی ڈی ایم میں یکسوئی نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی