02:03 pm
انکارہی متاعِ عزیز ہے!

انکارہی متاعِ عزیز ہے!

02:03 pm

زندگی کی متاعِ عزیزکیاہے؟روپیہ پیسہ، زروجواہر، زمینیں اورجائیداد،منصب،جاہ وجلال، ناموری،واہ واہ،دادوتحسین،صلہ و ستائش،  بیوی بچے عزیزواقربا، یاردوستــــ،کیا یہی ہے زندگی کی متاعِ عزیز!تو پھر نظریہ کیا ہے،اصول کیاہے،حق وصداقت کیاہے، دارورسن کیاہے،شہادت کیاہے، عشق کیاہے،محبت کیاہے،بے غرضی کیاہے،جاں نثاری کیاہے، مرمٹناکیاہے؟ بتایئے پھریہ سب کیاہیں؟کسے کہتے ہیں متاع عزیز؟ کیا انکارمتاعِ عزیزنہیں ہے؟ جبر کے سامنے انکار، فرعونیت کا انکار،صلہ کا انکار، سودے بازی سے انکار ، دولت ِبے بہاکاانکار،باطل کاانکار، سرجھکانے سے انکار، ظلم وجبرکاانکار،رب کی حاکمیت کے سواسب کا انکارــــ،انکارمتاعِ عزیزنہیں ہے توپھر کیا ہے انکار؟ انکاراوریکسر انکار ، پورے شعورکے ساتھ انکار۔ کوئی مصالحت نہیں،بالکل بھی نہیںــــ…مجسم انکارــــ… باطل کے سامنے، طاغوت کے سامنے، رب کے باغیوں کے سامنے، نفس پرستوں کے سامنے، دنیائے حرص وتحریص کے سامنے،دھوکے کے سامنے، بے وفائی کے سامنے،خدائی لہجے میں بات کرنے والوں کے سامنے،انکاراور یکسر انکارــــ…  پورے شعور اور پورے  وجودکے ساتھ انکار۔بس انکار۔
 دلیل چاہے کتنی بھی مضبوط ہو،رب کے سامنے کیاحیثیت رکھتی ہے!بس انکار،لیکن انکاراپنے نفس کوخوش کرنے کیلئے نہیں،نفس کوخوش کرنے کیلئے انکارانکارِابلیس ہے۔اپنے رب کیلئے انکار… یہی ہے اصل اورکچھ نہیں۔ نہیں مانیں گے کسی کی بھی۔کسی طاقت کی،کسی بھی نظام باطل کی…نہیں مانیں گے چاہے لاکھ دلیلیں دو۔بس مانیں گے توصرف رب اعلیٰ کی،بس اسی کی اورکسی کی بھی نہیں۔ یہی توحیدہے اورہے کیاتوحید!میرادین توشروع ہی انکارسے ہوتاہے یعنی لا سے۔پہلے انکارکی منزل ہے پھرتسلیم کی۔میں انکار کیے بغیرتسلیم کیسے کرسکتا ہوں!اگرمیں انکارنہ کروں اورتسلیم بھی کروں تویہ منافقت ہے،کھلاتضادہے جوقابلِ قبول نہیں۔ملاوٹ نہیں خالص درکارہے بالکل خالص…۔چاہے ذرہ ہی ہو۔ ملاوٹ شدہ پہاڑدرکارنہیں ہے۔یہی ہے اخلاص اورکیاہے!
توحیدتویہ ہے کہ خداخودحشرمیں کہہ دے
یہ بندہ دوعالم سے خفامیرے لئے ہے
انکارروحِ اسلام ہے۔انکارروحِ حسینیت ہے ۔  انکار…جا،نہیں مانیں گے۔تمہارے دھوکے تمہیں مبارک،ہماراسچ ہمیں۔انکار لکھنے میں بہت آسان ہے۔پنج حرفی لفظ بہت آسان ہے لکھنا، کرنابہت مشکل ہے۔جان لیواہے،بہت نقصان دہ،بہت قربانی چاہتا ہے۔خودسے بھی لڑنا پڑتا ہے۔اپناانکاربھی،نہیں اپنی بھی نہیں مانوں گا۔ بہت مشکل ہے یہ بہت کٹھن منزل۔معرکہ خیروشرکیا ہے ؟معرکہ حق وباطل کیاہے؟یہی توہے،حق کاساتھ دیناخیر،باطل کاساتھ دیناشر۔ رب کے سامنے تسلیم خیراورابلیس کاپیروکاربننا شر۔ معرکہ خیروشریہی ہے۔بس یہی ہے۔پورے عالم میں یہی کچھ ہوتاہے۔ہوتارہے گا۔نہیں رکے گایہ معرکہ ۔ کربلاکادرس کیا ہے؟جنگِ بدرکیاہے؟ معرکہ احدمیں دندانِ مبارک شہیدہوگئے،چچاحمزہ کے ٹکڑے کردیئے گئے،بلک بلک کررودیئے لیکن سرتشکرسے جھک گئے کہ یہی اللہ کی مرضی۔ جہادکیا ہے؟یہی ہے بس۔سب کادرس ایک ہے:بس انکار۔ انکارکرو توجان سے گزرناپڑتاہے۔خاندان نثارکرنا پڑتا ہے۔سب کچھ قربان کرناپڑتا ہے۔ آگ وخون میں نہاناپڑتاہے۔خاک آلودہونا پڑتا ہے۔اپنی خواہشات کوذبح کرناپڑتا ہے۔ تیزدھار پرسے گزرنا پڑتا ہے۔ لاشے اٹھانے پڑتے ہیں۔ جب شعورکے ساتھ انکارہوتوہرلاشہ اٹھاتے ہوئے یقین بڑھتا ہے۔پختگی آتی ہے۔ربِ اعلیٰ کیلئے سب کچھ قربان کرنے کاحوصلہ پیداہوتا ہے۔
انکار جتنی شدت اختیارکرتاچلاجائے انقلاب اسی شدت سے نمودارہوتاہے اور پھر ہمارامسئلہ نتائج نہیں کارزارِخیروشرمیں اپنا کام سرانجام دینا ہے۔ایسے ویسے چونکہ چنانچہ لیکن ویکن نہیں… یکسرانکار۔رب پرکامل یقین کے ساتھ باطل کا انکار…طاغوت کاانکار۔خون رنگ لاتا ہے،  پھر انقلاب آتاہے۔کب رکا تھا معرکہ حق وباطل! نہیں رکے گایہ معرکہ خیروشر۔بس غالب وہی رہیں گے جواپنے رب کے ساتھ جڑے رہیں گے۔ پورے یقین کے ساتھ،پوری سرشاری کے ساتھ۔ انکار روحِ دین ہے،باطل کاانکار۔ طاغوت کی ہرشکل کاانکار…یکسرانکارکوئی مصالحت نہیں، بالکل بھی نہیں۔قربانی ہی قربانی،سرشاری ہی  سرشاری!
جب سے قصرفرعون کے سامنے انکار کیا  تب سے اس نے بلوچستان اورگلگت میں بدامنی اوردہشت گردی کوعالمی سطح پر لے جانے کے بعدپاکستان کوگھیرنے کیلئے اب سندھ کو اگلا ہدف قرارداغ کربھارتی انٹیلی جنس کے کارندوں کومتحرک کردیاہے اوراس کام کیلئے بدامنی اور فکری دہشت گردی کیلئے بعض میڈیاکے افرادسے بھی رابطہ تیزکردیاہے۔     ( جار ی ہے )

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری