04:42 pm
مصباح الحق فارغ ۔۔۔ نیا کوچ کون ہوگا۔۔۔ نام کا اعلان کر دیاگیا۔۔ ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 45 سالہ شعیب اختر کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے اختتام کے بعد زمبابوے کے اینڈی فلاور مصباح الحق کی جگہ لیں گے۔ مصباح کی برطرفی کے فیصلے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اینڈی فلاور کو اجازت دیدی گئی ہے اور وہ پی ایس ایل 6 کے بعد ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے
۔شعیب اختر نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کو ‘ردی کی ٹوپی’ قرار دیا اور خیال ظاہر کیا کہ الزام تراشی سے بچنے کے لئے پی سی بی نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، پی سی بی حکام نے تنقید سے بچنے کے لیے یہ کمیٹی بنائی ہے تاکہ سارا الزام اس پر ڈالا جاسکے، پی سی بی کا یہ موقف انتہائی فصول ہے کہ انہوں نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر فیصلے کیے تھے ۔دنیا کے تیزترین باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کا ایک بھی بندہ باقی نہیں رہے گا کیوں کہ اینڈی فلاور اپنے لوگ لائے گا۔ یاد رہے کہ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی نے گزشتہ روز مصباح اور بولنگ کوچ وقار یونس کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اپنے آپ کو ثابت کرنے کا آخری موقع دیا تھا۔ کرکٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اہم ہوم سیریز کے صرف دو ہفتے باقی ہیں ، اس کے اختتام کے بعد پی سی بی کرکٹ کمیٹی ایک اور جائزہ لے گی۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری