02:54 pm
پرفارم کرواورواپس آجائو،مصباح الحق نے کس کھلاڑی  کویہ پیش کش کردی ،کھیل کے میدان سے بڑی خبر

پرفارم کرواورواپس آجائو،مصباح الحق نے کس کھلاڑی کویہ پیش کش کردی ،کھیل کے میدان سے بڑی خبر

02:54 pm


 لاہور(ویب ڈیسک) ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ محمد عامر کے ساتھ کوئی ذاتی مسئلہ نہیں وہ پرفارم کر کے واپس آ سکتے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق سے سوال کیا گیا کہ محمد عامر نے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر موجودہ مینجمنٹ کے تحت نہ کھیلنے کا اعلان کیوں کیا؟جواب میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ یہ پیسر کی اپنی رائے ہے، میں سینئر ہوں یا جونیئر 

سعودی شہزادے کی اپنی سیکیورٹی میں 500اہلکار مگر پاکستان رینجرز کے 280جوان شہزادہ محمد بن سلمان کی حفاظت کریں گے
تمام کھلاڑیوں کی عزت کرتا ہوں،محمد عامر کا 2016میں کم بیک ہوا تو میں ہی کپتان تھا، تمام باتوں کو پس پشت رکھتے ہوئے انھیں خوش آمدید کہا اور ہر موقع پر سپورٹ کیا،بطور کوچ بھی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ سے قبل ذاتی مسائل تھے تو ان کو تاخیر سے ٹیم جوائن کرنے کی اجازت دی،وہاں انجرڈ ہوگئے، فارم بھی نہیں تھی،زمبابوے کیخلاف سیریز سے قبل انھیں بتا دیا تھا کہ نوجوان پیسرز حارث رؤف،محمد حسنین اور محمد موسیٰ کو مواقع دیں گے،اس دوران قومی ٹی ٹوئنٹی ہوا تو عامر 5میچز سے باہر رہے،جب کھیلے تو اپنی بہترین فارم میں نہیں تھے،دیگر بولرز نے اچھا پرفارم کیا۔مصباح الحق نے کہا کہ میں نے عامر سے انگلینڈ میں ہی کہا تھا کہ آپ ٹیم کے سینئر اور اسٹرائیک بولر ہیں۔ 82میل کی رفتار سے بولنگ تقاضے پورے نہیں کرسکتے،4اوورز پوری قوت سے بولنگ کریں، آپ کا شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف و دیگربولرز سے مقابلہ ہے،ہم کسی کو سینئر ہونے کی بناپر پرفارمرز پر ترجیح نہیں دے سکتے۔کوچ نے کہا کہ محمد عامر کو ڈراپ کرنے میں بولنگ کوچ وقار یونس کا بھی کوئی لینا دینا نہیں،ایسوسی ایشنز کے 6کوچز سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے، کپتان کی مشاورت بھی ہوتی ہے، ایک متفقہ فیصلہ ہوا، باقی باتیں فضول ہیں۔ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ پیسر کی واپسی کیلیے دروازے بند نہیں ہوئے،میرے دل میں ان کیلیے کچھ نہیں، ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر بھی اعتراض نہیں، کوئی بھی فارمیٹ ہو پرفارم کریں اور واپس آجائیں،بطور سینئر محمد حفیظ ایک مثال ہیں،یہ نہیں ایک میچ میں کارکردگی دکھائی اور4میں نہیں۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری