05:48 pm
اے بھائی ادھر آؤ! یہ لڑکیاں بول رہی ہیں کہ تم شاہد آفریدی ہو؟‘ دیسی ’آنٹی‘ نے شاہد آفریدی سے جب یہ کہا تو کیا ہوا؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ نے یوں تو بے شمار سپر سٹار پیدا کئے ہیں مگر جو شہرت سابق کپتان عمران خان اور شاہد خان آفریدی کے حصے میں آئی، وہ کسی اور کو نہ ملی لیکن یہ جان کر آپ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے کہ اس کے باوجود بہت سی ’دیسی آنٹیاں‘ شاہد آفریدی کو بھی نہیں جانتیں۔ سوشل میڈیا پر شاہد خان آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہونے لگی۔ اس

خاتون نے 100دن تک سیاہ لباس کیوں پہنے رکھا،یہ خاتون کون ،کس ملک سے تعلق رکھتی ہے اوراس نے ایساکیوں کیا؟حیران کن وجہ جانیں اس خبرمیں

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ائیرپورٹ پر کچھ لڑکیاں اور خواتین کھڑی ہیں جن میں سے ایک خاتون شاہد خان آفریدی کو مخاطب کرتی ہیں کہ ’اے بھائی ادھر آؤ۔‘ خاتون جیسے ہی یہ جملہ ادا کرتی ہیں تو کسی لڑکی کے بھرپور قہقہے کی آواز سنائی دیتی ہے۔ خاتون اپنی بات جاری رکھتے ہوئے دوبارہ آواز دیتی ہیں کہ ’بیٹا ادھر آؤ۔‘ اس پر شاہد خان آفریدی چلتے ہوئے ان کے پاس آ جاتے ہیں تو وہ خاتون پوچھتی ہیں کہ ’یہ لڑکیاں بول رہی ہیں کہ تم شاہد آفریدی ہو؟‘
اس پر یقینا شاہد خان آفریدی نے ہاں میں جواب دیا تو خاتون بھی برجستہ بولیں کہ ’چلیں تصویر لے لیں۔‘ اس پر شاہد خان آفریدی نے وہاں کھڑے ہو کر ا ن کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ان لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ 

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری