09:29 pm
پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے آئمہ بیگ کو کیا کہہ دیا ؟ آئمہ سن کر آگ بگولا ہوجائیں گی

پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے آئمہ بیگ کو کیا کہہ دیا ؟ آئمہ سن کر آگ بگولا ہوجائیں گی

09:29 pm


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے آئمہ بیگ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ناک سے گانا بند کردیں۔ حال ہی میں شاہدہ منی ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئیں جہاں ان سے پاکستان کے مقبول گلوکاروں کی تصاویر دکھا کر ان گلوکاروں 
کے حوالے سے ان کی رائے پوچھی گئی۔ سب سے پہلے شاہدہ منی کو گلوکارہ آئمہ بیگ کی تصویر دکھائی گئی اور آئمہ سے متعلق ان کی رائے پوچھی گئی۔ شاہدہ منی نے کہا سب ہی لوگ اپنے اسٹائل میں اچھا کام کررہے ہیں۔ آئمہ بیگ اس وقت انڈسٹری میں ہیں اور اچھا کام کررہی ہیں لیکن میں انہیں کہنا چاہوں گی کہ یہ ذرا ناک سے گانا بند کردیں۔ علی ظفر کے بارے میں شاہدہ منی نے کہا علی ورسٹائل اور با ادب ہے۔ علی ظفر اور میں نے پی ٹی وی میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور علی شروع سے بہت تیز اور محنتی تھا اور جب یہ کمرشلز میں آتاتھا تو مجھے لگتا تھا اس میں کوئی کرنٹ ہے۔ گلوکار بلال سعید کو شاہدہ منی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا لوگ مشہور ہوجاتے ہیں اور ان کے گانے بھی ہٹ ہوجاتے ہیں لیکن ان لوگوں کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ بلال سعید برا نہیں ہے لیکن اسے پرفارم کرنا نہیں آتا اسے اچھے گانے کی ٹریننگ لینی چاہئے اور ریاض کرنا چاہئے۔ میشا شفیع کو شاہدہ منی نے اسمارٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میشا بہت اچھی دکھتی ہیں لیکن جیسی دکھتی ہیں ویسا گانا بھی گائیں۔ عاطف اسلم کو شاہدہ منی نے خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا عاطف اسلم نے تاجدار حرم قوالی بہت عقیدت سے گائی ہے۔ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ ہمارے پاکستان کا ٹیلنٹ بہت اچھا ہے بس انہیں محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبریں

 خیبرپختونخوا میں 73فیصد سروے مکمل کرلیا ، طلبہ کو جلدسکالرشپ دینگے،ثانیہ نشتر

خیبرپختونخوا میں 73فیصد سروے مکمل کرلیا ، طلبہ کو جلدسکالرشپ دینگے،ثانیہ نشتر

سندھ ایپکس کمیٹی کا5ماہ بعد اجلاس ،نیشنل ایکشن پلان پر غور

سندھ ایپکس کمیٹی کا5ماہ بعد اجلاس ،نیشنل ایکشن پلان پر غور

عمران خان ہی 2023تک وزیراعظم ر ہیںگے،گورنرپنجاب

عمران خان ہی 2023تک وزیراعظم ر ہیںگے،گورنرپنجاب

پی ڈی ایم کی وجہ سے لعنت بھیجنے والوں کو آج پارلیمنٹ یادآیا،رانا ثنا اللہ

پی ڈی ایم کی وجہ سے لعنت بھیجنے والوں کو آج پارلیمنٹ یادآیا،رانا ثنا اللہ

مریم نوازآج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گی

مریم نوازآج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گی

استعفے یاعدم اعتماد،ہمارا مقصدنااہل حکومت کو گھربھیجنا ہے،قمرزمان کائرہ

استعفے یاعدم اعتماد،ہمارا مقصدنااہل حکومت کو گھربھیجنا ہے،قمرزمان کائرہ

بلاول کابیان ایک رائے،اسے اختلافات نہیں کہا جاسکتا،عظمیٰ بخاری

بلاول کابیان ایک رائے،اسے اختلافات نہیں کہا جاسکتا،عظمیٰ بخاری

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

زرداری نے پی ڈی ایم کو استعمال کرلیا،پیپلزپارٹی اتحاد سے جلد الگ ہوجائیگی،فواد

زرداری نے پی ڈی ایم کو استعمال کرلیا،پیپلزپارٹی اتحاد سے جلد الگ ہوجائیگی،فواد

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا