05:25 pm
بالی ووڈ میں رہنے کے لیے کس طرح کے کام کی آفرہوئی  پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ نیروباجوہ نے تہلکہ خیزانکشاف کرڈالا

بالی ووڈ میں رہنے کے لیے کس طرح کے کام کی آفرہوئی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ نیروباجوہ نے تہلکہ خیزانکشاف کرڈالا

05:25 pm

نئی دہلی (ویب ڈیسک )پنجابی گانے ’لونگ لاچی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بھارتی اداکارہ 38 سالہ نیرو باجوہ نے پہلی بار بولی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں قابل اعتراض کام کرنے کا کہا گیا۔خیال رہے کہ نیرو باجوہ نے اداکاری کا آغاز بولی وڈ فلموں سے 1998 میں کیا تھا اور ان کی پہلی فلم ’میں سولہ برس کی تھی‘۔نیرو باجوہ کی وہ پہلی اور آخری بولی وڈ فلم تھی، اس کے بعد وہ 2003 میں بولی وڈ کے

شدیدسردی کی لہرکتنے دن تک جاری رہے گی ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
لائف اسٹائل پر بننے والی انگریزی دستاویزی فلم ’بولی وڈ بانڈ‘ میں دکھائی دیں تھیں۔نیرو باجوہ نے بولی وڈ سے اچانک کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد بھارت کی پنجابی فلموں اور ٹی وی پر کام کرنا شروع کیا اور وہ اب تک پنجابی شوبز انڈسٹری سے جڑی ہوئی ہیں۔گذشتہ برس ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی فلم ’لونگ لاچی‘ کے گانے ’لونگ لانچی‘ نے انہیں شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچایا تھا اور لوگ ایک بار پھر ان سے ہندی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کا مطالبہ کرنے لگے تھے
۔نیرو باجوہ نے اچانک سے ہندی فلموں کو چھوڑا تھا اور اب تک انہوں نے بولی وڈ میں مزید کام نہ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی تھی، تاہم اب پہلی بار انہوں نے ہندی فلموں میں مزید کام نہ کرنے کا سبب پتا کر سب کو حیران کردیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق نیرو باجوہ ان دنوں اپنی آنے والی ایک اور پنجابی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی دوران اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ماضی میں بولی وڈ میں انہیں نامناسب تجربے کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔نیرو باجوہ نے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ جب وہ بولی وڈ میں کام کرنے لگی تھیں تو ان سے نامناسب کام کا مطالبہ کیا گیا۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ اگرچہ پوری بولی وڈ انڈسٹری ایسی
نہیں، تاہم انہیں ایک نامناسب تجربہ ہوا، جس وجہ سے انہوں نے بولی وڈ میں مزید کام نہیں کیا اور انہیں اس بات پر کوئی دکھ نہیں کہ وہ اب بولی وڈ کا حصہ نہیں۔اداکارہ نے پنجابی شوبز میں اپنی جگہ بنانے میں کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ خوش ہیں کہ وہ پنجابی فلموں اور ٹی وی کی نامور اداکارہ ہیں۔انٹرویو کے دوران اداکارہ نے مزید کہا کہ اب ماضی کے مقابلے فلم انڈسٹری میں کافی تبدیلی آ چکی ہے اور اب خواتین کو 38 برس کی عمر میں بھی مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا جاتا ہے، جس کی مثال وہ خود ہیں۔خیال رہے کہ نیرو باجوہ کی آنے والی پنجابی فلم رومانٹک کامیڈی فلم ہے، جس میں وہ دسانج دلجیت کے ساتھ رومانس
کرتی دکھائی دیں گی۔فلم کی کہانی نیرو باجوہ کے گرد ہی گھومتی ہے جو زائد العمر ہونے کے باوجود شادی نہیں کرنا چاہتیں لیکن ان کےگھر والے انہیں شادی کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔نیرو باجوہ نے اب تک 3 درجن کے قریب پنجابی فلموں میں کام کیا ہے جب کہ وہ پنجابی ڈراموں سمیت 2010 میں کچھ ہندی فلموں میں مختصر کرداروں میں بھی دکھائی دی تھیں۔

تازہ ترین خبریں

فیصل واوڈا نااہل ہونے سے بچ گئے،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

فیصل واوڈا نااہل ہونے سے بچ گئے،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

پی سی بی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش

پی سی بی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش

غریدہ فاروقی پی ڈی ایم کی کامیابی پر خوشی سے نہال

غریدہ فاروقی پی ڈی ایم کی کامیابی پر خوشی سے نہال

سینیٹ انتخابات میں ہار ۔۔ عمران خان ایوان سےاعتمادکاووٹ لیں گے ۔ شاہ محمود قریشی

سینیٹ انتخابات میں ہار ۔۔ عمران خان ایوان سےاعتمادکاووٹ لیں گے ۔ شاہ محمود قریشی

سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدواروں اور یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پارلیمنٹ کا عمران نیازی پر عدم اعتماد ہے ۔ اسلم غوری

سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدواروں اور یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پارلیمنٹ کا عمران نیازی پر عدم اعتماد ہے ۔ اسلم غوری

میں خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کا انتخاب ہار گیا ہوں، ہار جیت ہر جمہوری عمل کا حصہ ہوتی ہے اور مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔فرحت اللہ بابر

میں خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کا انتخاب ہار گیا ہوں، ہار جیت ہر جمہوری عمل کا حصہ ہوتی ہے اور مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔فرحت اللہ بابر

سندھ اسمبلی میں بھی پیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں کامیاب

سندھ اسمبلی میں بھی پیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں کامیاب

عمران خان سے غداری۔۔یوسف رضاگیلانی کو 9اضافی ووٹ کس کس نے دیئے؟پتہ چل گیا۔۔؟ آج کی بڑی خبر

عمران خان سے غداری۔۔یوسف رضاگیلانی کو 9اضافی ووٹ کس کس نے دیئے؟پتہ چل گیا۔۔؟ آج کی بڑی خبر

پانچ ووٹوں سے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کم ہےان کیلئےمجھےزیادہ ووٹوں کی امیدتھی۔آصف علی زرداری

پانچ ووٹوں سے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کم ہےان کیلئےمجھےزیادہ ووٹوں کی امیدتھی۔آصف علی زرداری

پی ٹی آئی کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔ کتنے امیدوار کامیاب ہوئے حیرت انگیز خبر سامنے آگئی

پی ٹی آئی کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔ کتنے امیدوار کامیاب ہوئے حیرت انگیز خبر سامنے آگئی

سینیٹ انتخابات ۔۔۔یوسف رضا گیلانی کو حکومتی اتحاد جانب سے 9 ووٹ ملے

سینیٹ انتخابات ۔۔۔یوسف رضا گیلانی کو حکومتی اتحاد جانب سے 9 ووٹ ملے

عوام کا سینیٹ الیکشن سے مکمل لاتعلقی اور عدم دلچسپی کا اظہار

عوام کا سینیٹ الیکشن سے مکمل لاتعلقی اور عدم دلچسپی کا اظہار

عمران خان کو اپنی اسمبلی سے شکست دلوانا تاریخی کامیابی ہے۔ بلاول بھٹو

عمران خان کو اپنی اسمبلی سے شکست دلوانا تاریخی کامیابی ہے۔ بلاول بھٹو

کے پی کے میں اب تک 12میں سے پانچ نشستوں پر حکومت کی کامیابی

کے پی کے میں اب تک 12میں سے پانچ نشستوں پر حکومت کی کامیابی