10:39 pm
پاکستان کے اہم شہر میں 8سالہ بچے نے ماں کو پڑوسی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا

پاکستان کے اہم شہر میں 8سالہ بچے نے ماں کو پڑوسی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا

10:39 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) 8 سالہ بچے نے ماں کو آشنا کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا،سفاک ماں نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے ہی بیٹے کی جان لے لی۔ محبت سے شروع ہو کر قتل پر ختم ہونے والے واقعے کی دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔خالد نامی شخص اور بلقیس نامی خاتون کے تین ماہ قبل تعلقات قائم ہوئے تھے، دونوں چھپ چھپ کر ملتے تھے

 
اور ناجائز تعلقات قائم کیے ہوئے تھے۔ ایک دن بلقیس کے 8 سالہ بیٹے نے والدہ کو مذکورہ شخص کے ساتھ انتہائی قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا، جس پر بیٹے نے کہا کہ وہ والدہ کے شرمناک کرتوتوں سے متعلق باپ کو بتائے گا، اسی بنا پر سگی ماں نے اُسی آشنا کے ساتھ مل کر اپنے ہی بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ خالد نامی ملزم نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ واہگہ بارڈر کا رہائشی ہے،میں نے دو شادیاں کی ہیں، پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی،جس خاتون سے دوسری شادی کی وہ چھ بچوں کی ماں تھی۔ پھر بلقیس کے ساتھ تعلقات بڑھ گئے جو کہ میری ہمسائی تھی، بلقیس کا میرے گھر بھی آنا جانا تھا۔ہماری دوستی جلد ہی ناجائز تعلقات میں بدل گئی۔ہم دونوں کے تعلقات سے متعلق کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا لیکن ایک دن بلقیس کے بیٹے نے سب دیکھ لیا۔بلقیس نے بیٹے کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ والد کو سب کچھ بتانے پر بضد تھا۔جب بچہ بھاگنے لگا تو میں نے اس کو پتھر مارا اور اس کو دبوچ لیا۔ میں نے دروازہ بند کرنے کے لیے بچے کو ایک طرف پھینکا ، پتھر لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا،میں نے اور بلقیس نے بچے کو دیکھا تو وہ مر چکا تھا۔اس کے بعد بچے کی لاش کو پانی میں پھینکنے چلا گیا۔میرے دل میں کہیں نہ کہیں یہ ڈر تھا کہ بچے کی لاش کو جانور نہ کھا لیں۔بچے کو میں نے پانی سے اٹھا کر ایسی جگہ پھینکا جہاں سے بچے کا چاچو گزرتا تھا،میں چاہتا تھا کہ بچے کی لاش جلد از جلد گھر والوں کو مل جائے۔ جب کے اسی کیس کے حوالے سے ڈی ایس پی دانش کا کہنا ہے کہ ملزم سے متعلق مزید کئی شکایات ملی ہیں اور اس کے کئی خواتین کے ساتھ تعلقات بھی تھے۔ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ بلقیس بھی اس کے ساتھ شریک جرم ہے،ہم اس حوالے سے بھی تفتیش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچے کے ساتھ زیادتی کا شبہ ہے،ملزم کا ڈی این اے کروا رہے ہیں،ابھی اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں کہ ملزم کا تعلق بچے کے ساتھ تھا یا پھر خاتون کے ساتھ۔ کیونکہ یہ بھی امکان ہے کہ ملزم ضمانت کروانے کے لیے بچے کی والدہ پر الزام لگا رہا ہو۔میرا ذہن قبول نہیں کرتا کہ والدہ بھی اس جرم میں شامل تھی۔مجھے شبہ ہے کہ ملزم نے بچے کے ساتھ زیادتی کی ہے تاہم حقیقت ڈی این اے رپورٹ کے بعد سامنے آ ئے گی۔

تازہ ترین خبریں

 حریم شاہ ساتھ شرمناک ویڈیو لیک ہونے کے بعد مفتی صاحب کے گھر والوںنے عبد القوی کیساتھ کیا کام کر ڈالا ؟یں

حریم شاہ ساتھ شرمناک ویڈیو لیک ہونے کے بعد مفتی صاحب کے گھر والوںنے عبد القوی کیساتھ کیا کام کر ڈالا ؟یں

راولپنڈی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ، باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

راولپنڈی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ، باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

لاہور کی رہنے والی حنا نے عباس سے شادی سے انکار کردیا تھا

لاہور کی رہنے والی حنا نے عباس سے شادی سے انکار کردیا تھا

74ای چالان ادا نہ کرنے والا رکشہ آخر کار پکڑ لیا گیا

74ای چالان ادا نہ کرنے والا رکشہ آخر کار پکڑ لیا گیا

میاں برادران کی حسن پرستی پر مبنی ایک اور داستان

میاں برادران کی حسن پرستی پر مبنی ایک اور داستان

فضل الرحمان گروپ کی رجسٹریشن منسوخ ہوچکی ہے ،  ’جمعیت علمائے اسلام پاکستان ہماری جماعت تھی اور رہے گی۔ حافظ حسین احمد 

فضل الرحمان گروپ کی رجسٹریشن منسوخ ہوچکی ہے ،  ’جمعیت علمائے اسلام پاکستان ہماری جماعت تھی اور رہے گی۔ حافظ حسین احمد 

نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 

نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 

اسامہ ستی کیس، گرفتارملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

اسامہ ستی کیس، گرفتارملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

نجی فوڈ کمپنی کی عمارت پر ڈلیوری بوائے کا دھاوا، خوفناک صورتحال

نجی فوڈ کمپنی کی عمارت پر ڈلیوری بوائے کا دھاوا، خوفناک صورتحال

پشاور یونیورسٹی نے ملازمین کو رواں ماہ کی آدھی تنخواہ دینے کا عندیہ دے ڈالا

پشاور یونیورسٹی نے ملازمین کو رواں ماہ کی آدھی تنخواہ دینے کا عندیہ دے ڈالا

گیس کی قلت ۔۔۔ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز بند ۔۔۔ کل صبح گیس ملے گی 

گیس کی قلت ۔۔۔ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز بند ۔۔۔ کل صبح گیس ملے گی 

 نالائق حکومت نے دنیا بھر میں نہ صرف پی آئی اے بلکہ ملک کو بھی بدنام اور رسوا کیا ہے۔ پلوشہ خان

نالائق حکومت نے دنیا بھر میں نہ صرف پی آئی اے بلکہ ملک کو بھی بدنام اور رسوا کیا ہے۔ پلوشہ خان

 عظمت سعید سے تحقیقات کروانا براڈ شیٹ سے بھی بڑا فراڈ ہے،انکو کمیٹی کا سربراہ بنانا معاملہ دبانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔ فیصل کریم کنڈی

عظمت سعید سے تحقیقات کروانا براڈ شیٹ سے بھی بڑا فراڈ ہے،انکو کمیٹی کا سربراہ بنانا معاملہ دبانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔ فیصل کریم کنڈی

مراد علی شاہ وفاقی وزیر علی زیدی سے ناراض ۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کو شکایتی خط ارسال کردیا

مراد علی شاہ وفاقی وزیر علی زیدی سے ناراض ۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کو شکایتی خط ارسال کردیا