07:17 pm
افریقی ملک نے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کیوں عائد کی؟ وجہ سامنے آ گئی

افریقی ملک نے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کیوں عائد کی؟ وجہ سامنے آ گئی

07:17 pm

افریکی ملک یوگنڈا نے فیس بک اور میسجنگ ایپس سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی عائد کر دی، اقدام شفاف صدارتی انتخابات کے لئے اُٹھایا گیا۔تفصیلات کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا کی حکومت نے ملک میں سوشل میڈیا ایپس یعنی فیس بک، واٹس ایپ، وائبر، ٹوئٹر اور دیگر کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام شفاف صدارتی انتخابات کے انعقاد کیلئے کیا ہے۔یوگنڈا میں دو دن بعد انتخبابات کے عمل کا آغاز ہوگا اس لئے

معروف پاکستانی ٹک ٹاک سٹارکی شادی کی تصاویرسوشل میڈیاپروائرل
سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے تا کہ اس موقع پر سوشل میڈیا کو کسی قسم کی مہم کیلئے استعمال نہ کیا جاسکے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے لئے استعمال کیے جا رہے تھے تاہم انتخابات کا عمل شفاف رکھنے کے لئے وگنڈا کی وزارتِ مواصلات کی ریگولیٹری اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیز کو بھیجے گئے ایک خط میں انہیں آئندہ اطلاع تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور میسجنگ
کی تمام ایپس کو بلاک کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ یوگنڈا میں 23.6 ملین سے زائد افراد کے پاس موبائل فونز ہیں جن میں 17 ملین افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تاہم حکومت کا یہ اقدام لوگوں کی پریشانی کا سبب بھی بنا۔
 

تازہ ترین خبریں