جمعہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2019

فضل الرحمان

اسمبلی میں جس طرح کی تقریریں کی گئیں لگتا نہیں یہ مفاہمت چاہتے ہیں، ہم ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے
جعلی اسمبلی کی قرار دادوں کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ، پاک فوج نے امن کے لئےزیادہ قربانیاں دیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ دھاندلی سے آنے والوں کو حکومت نہیں کرنے دیں گے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما ہر روز اپنا موقف کنٹینرز پر دیتے رہتے ہیں۔ آج اسمبلی میں جس طرح کی تقریریں کی گئیں لگتا نہیں کہ یہ مفاہمت چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جعلی اسمبلی کی قرار دادوں کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ہو گی۔ جعلی اسمبلی کی قانون سازی جعلی ہوتی ہے۔ ایڈ ہاک ازم سے ملک نہیں چلتے، ایسے لوگوں کو ملک سے نکالنا ہو گا، ہم ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی آتی جاتی رہتی ہے، حکومتی کمیٹی کو کہا ہے کہ ہمارے پاس آنا ہے وزیراعظم عمران خان کا استعفی لیکر آنا۔ کمیٹی میں ہمارے موقف سمجھنے کی صلاحیت نہیں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ملک میں امن کیلئے بہت زیادہ قربانیاں دیں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے آنے والوں کو حکومت نہیں کرنے دیں گے، ان کی پوری سیاست مخالفین کو چور کہنے پر قائم ہے انہوں نے کہا کہ
حکومتی وزراء کا لب ولہجہ مفاہمت نہیں تصادم کی طرف جاتا ہے
فضل الرحمان


© Copyright 2019. All right Reserved