جمعہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2019

پنجاب، تعلیمی اداروں موبائل اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

پابندی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے عائد کی گئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، پابندی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔
پابندی

© Copyright 2019. All right Reserved