جمعہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2019

حکومت پر دبائو بڑھانے کیلئے ملک گیر احتجاج کریں،نوازشریف کی شہباز کو ہدایت

فضل الرحمان سے فوری ملاقات کی ہدایت، صدر کے مواخذے اور دھرنے کیلئے تمام اپوزیشن رہنمائوں سے رابطے کئے جائیں
اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا، شریف برادران کا ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے شہبازشریف کو مولانا فضل الرحمن سے فوری ملاقات کی ہدایت کردی۔نوازشریف نے صدر کے مواخذے اور مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سمیت شہبازشریف کو تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں اور رابطے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق رائے ونڈ جاتی امرا میں نوازشریف کی شہبازشریف نے تیمار داری کی ،دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر طویل تبادلہ خیال ہوا ،ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں،دونوں رہنمائوں میں اتفاق ہوا کہ عمران خان کے استعفے ، صدر عارف علوی کے مواخذے اور مولانا فضل الرحمن کے مطالبات کی حمایت کی جائیگی ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے شہبازشریف کو اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہدایت کی جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیاگیا، ملاقات میں نواز شریف نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ملک گیر سطح پر احتجاج، جلسے جلوس اور ریلیوں کے انعقاد کی بھی ہدایت دی اس سلسلے میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ہدایت

© Copyright 2019. All right Reserved