جمعہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2019

بنوں ، سینٹ کی خالی نشست کیلئے فرزند علی وزیر امیدوار نامزد

خالی نشست پر بھرپور مقابلہ کیا جائیگا اور کسی کیلئے بھی میدان کھلا نہیں چھوڑ ینگے، فرزند علی

بنوں(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی نے سینٹ کی خالی سیٹ پر انتخابات کیلئے صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی وزیر کو امیدوار نامزد کیا کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سینٹ کی خالی نشست پر پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار فرزند علی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی سینٹ کی خالی نشست پر بھرپور مقابلہ کریگی اور کسی کیلئے بھی میدان کھلا نہیں چھوڑیگی انہو نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کا سمندر ہے جس میں کسی کے آنے اور جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی پارٹی ہے اور جس کسی نے بھی پیپلز پارٹی سے غداری کی ہے وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں نے ہر مشکل میں اپنے قائدین کا ساتھ دیا ہے جیلیں کاٹی ہیں،کوڑے کھائے ہیں لیکن پارٹی سے غداری نہیں کی ہے ۔
فرزند علی

© Copyright 2019. All right Reserved