اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

علامہ اقبال ؒکی شاعری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے ،محمود خان

پاکستان کا تصور پیش کرکے مسلمانوں کو علیحدہ تشخص اور پہچان دی، یوم پیدائش پر پیغام
پشاور(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال ؒکی شاعری نہ صرف امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے بلکہ انہوں نے زندگی کے مختلف موضوعات پر نہایت حکیمانہ رہنمائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال ؒنے پاکستان کا تصور پیش کرکے مسلمانوں کو ایک علیحدہ تشخص اور پہچان دی، اسی تصور کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ وزیر اعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار علامہ محمد ا ٰقبالؒ کے 142 ویں یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ کا کلام قوم میں حب الواطنی اور خدمت انسانیت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ اقبالؒ نے رنگ و نسل کے امتیاز کی حوصلہ شکنی کرکے وحدت امت مسلمہ پر زور دیا ، اقبال کی خواہش اور پیغام تھا کہ نیل سے لے کر کاشغر تک تمام مسلمان حرم کی پاسبانی اور غلبہ اسلام کی بحالی کیلئے ایک ہو جائیں۔
محمود خان

© Copyright 2019. All right Reserved