اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

افغان صوبہ لوگر میں 4 جج، 6 پولیس اہلکار مارے گئے

جج پکتیا سے کابل اپنے گھر جا رہے تھے،طالبان نے حملہ کیا، حکام
کابل(نیوزایجنسیاں)افغانستان کے صوبے لوگر میں چار ججوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔افغانستان کے خبر رساں ادارے کے مطابق ملکی چار ججوں کو اس وقت موت کے گھاٹ اتارا گیا جب وہ پکتیا صوبے سے افغان دارالحکومت کابل میں اپنے گھر جا رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ججوں پر حملہ افغان طالبان کی طرف سے کیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق تاحال افغان طالبان کی طرف سے واقعہ پر کسی قسم کا رد عمل نہیں آیا۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق بدغیس میں باروی سرنگ دھماکے کے دوران 6 پولیس اہلکار زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
جج جاں بحق

© Copyright 2019. All right Reserved