جمعہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2019

مولانا اسعد نے امین گنڈہ پور کا انتخاب کاچلنج قبول کرلیا

فوری طور پر استعفیٰ دیں پھر مقابلہ کریں، فضل الرحمان کے بیٹے کی شرط
اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) جمعیت علماء اسلام (ف)کے پارلیمانی لیڈر اور مولانا فضل الرحمان کے صا حبزادے مولانا اسعد محمود نے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ان سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کردیا اور خود بھی مستعفٰی ہو کر مقابلے کی پیشکش کردی۔ مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ نا صرف علی امین گنڈا پور بلکہ پورے ملک میں اپکامقابلہ کرنے کو تیار ہیں،علی امین ابھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے ،میں ابھی دیتا ہوں اور کل الیکشن لڑ لیتے ہیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،اب پیچھے نہیں ہٹنا،پرویز خٹک نے2014میں بطور وزیر اعلیٰ دھرنے میں شرکت کر کے ملک کی ایک اکائی کو متنازعہ بنایا، ہم کسی اکائی کو متنازعہ نہیں بنائیں گے
چیلنج قبول

© Copyright 2019. All right Reserved