جمعہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2019

(لاکھوں کا دعوی ،صرف 25 ہزار جمع)وزیرا عظم کا استفعی ،مولانا کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،ملک شاہ محمد

دھرنے ملک کو غیر مستحکم کرنے اور کشمیر کے مسئلے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے ،عمران خان کو عوام نے منتخب کیا
مولانا فضل الرحمن بچوں پر رحم کریں اور انہیں واپس مدرسوں میں بھیج دیں ،ایم پی اے کی میڈیا سے خصوصی گفتگو
بنوں( بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف پی کے89کے ایم پی اے وقبائلی سردار ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ اور دھرنے ملک کو غیر مستحکم کرنے اور کشمیر کے مسئلے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کئے جارہے ہیں وزیر اعظم عمران خان کو دھرنے والوں نے نہیں بلکہ عوام نے منتخب کیا ہے 15لاکھ افراد دھرنے میں لانے والے 25ہزار لوگ بھی جمع نہ کرسکے مولانا فضل الرحمن دینی مدارس کے بچوں پر رحم کریں اور انہیں واپس مدرسوں میں بھیج دیں وزیر اعظم عمران خان کسی صورت استعفیٰ دینے والے نہیں مولانا فضل الرحمن اور انکے حواریوں کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی چاہے وہ سو سال بھی دھرنا دیں اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ملک میں کرپشن پر بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے اور مولانا فضل الرحمن انہیں بچانے کیلئے دھرنے دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جیل جانے والوں کے ساتھ ہمیشہ حکومت میں اتحادی رہے ہیں اور وہ اپنے نمک کا حق دھرنے کی شکل میں ادا کررہے ہیں لیکن ان کا دھرنا کسی نیب زدے کو ریلیف نہیں دیگا جس جس نے کرپشن کی ہے ان کو حساب دینا ہوگا ۔
ملک شاہ محمد


© Copyright 2019. All right Reserved