اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید دو کیسزسامنے آ گئے

سرائے نورنگ سے تعلق رکھنے والے 15 اوربائیس ماہ کے بچوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے
سال رواں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد82، خیبر پختونخوا میں 61ہوگئی،والدین بچوں کو قطرے پلائیں،حکام
پشاور(بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو کیسزسامنے آئے ہیں جس کے بعد سال رواں کے دوران صوبہ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد61ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے ایک پریس ریلیز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ایک بچے کی عمر 15ماہ اور دوسرے 22ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق کی گئی ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی یوں سال رواں میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد82جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد61ہوگئی ہے ،صوبہ میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر آیمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ای او سی کوآرڈینیٹرانہوں نے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں
پولیو

© Copyright 2019. All right Reserved