جمعہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2019

تیزگام حادثہ، وفاقی حکومت سے جواب طلب


اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تیزگام ریلوے حادثہ کی آزادانہ تحقیقات کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں تیزگام ریلوے حادثہ کی آزادانہ انکوائری کے لیے دائردرخواست پر سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے دلائل میں کہا کہ تیزگام حادثے میں لوگوں کی جانیں گئی ہیں، حادثے کے شواہد کو ختم کیا جارہا ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملبہ مسافروں پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے سلنڈر سے آگ لگی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو نوٹس کر رہے ہیں، یہ ضروری ہے۔ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا، کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔
جواب طلب

© Copyright 2019. All right Reserved