جمعہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2019

باجوڑ میں اے این پی رہنما کے گھر پر میزائل حملہ، دو خواتین زخمی

سیاسی ،سماجی حلقوں کی شیخ جہانزادہ اور مولانا خان زیب کے گھر پر میزائل حملوں کی مذمت
باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ میں اے این پی کے مرکزی رہنماء شیخ جہانزادہ کے گھر پر میزائل حملے ۔ دو خواتین زخمی ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے صبح تقریبا 8بجے ضلع باجوڑ کے تحصیل ناوگئی کے علاقہ ناوگئی بازار کے قریب عوامی نیشنل پارٹی کے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر ،سابق امیدوار قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی اور سینئر رہنماء شیخ جہانزادہ اور مولانا خان زیب کے گھر پر نامعلوم افراد نے دومیزائل داغے ۔ ایک میزائل گھر پر گرنے سے دو خواتین زخمی ہوگئی ہیں جن کو علاج کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا۔ باجوڑ کے سیاسی ،سماجی اور عوامی حلقوں نے شیخ جہانزادہ اور مولانا خان زیب کے گھر پر میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہیں اور حکومت سے اُن کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ اے این پی باجوڑ کے ترجمان حاجی نور خان درانی اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و سینئر رہنماء اے این پی حاجی لعلی شاہ نے واقعہ کی مذمت کی
حملہ

© Copyright 2019. All right Reserved