جمعہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2019

عراق میں فورسزکی کارروائی ، دس افراد جاں بحق

الشہداء پل کے نزدیک جھڑپوں میں 35 افراد زخمی ہو گئے
بغداد(نیوزایجنسیاں) عراقی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے بغداد میں کم از کم 6 اور بصرہ میں 4 مظاہرین کو موت کی نیند سلا دیا۔تاہم عراقی سیکورٹی فورسز نے کا کہنا ہے کہ بصرہ میں عوام دھرنا ختم کرانے کی کوشش کے دوران بعض "گمراہ شرپسند" عناصر نے شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر آتشی ہتھیاروں کے ذریعے حملہ کیا۔بغداد میں پولیس اور طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دارالحکومت کے وسط میں کم از کم 6 مظاہرین ہلاک ہو گئے۔ طبی ذرائع کے مطابق الشہدا پل کے نزدیک جھڑپوں میں 35 افراد زخمی ہو گئے۔
عراق

© Copyright 2019. All right Reserved