جمعہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2019

اکرم درانی سے نیب فتیش مکمل، 12 نومبر کو دوبارہ طلب

70 لوگوں کو جعلی ڈومیسائل پر وزارت میں بھرتی کرنے کے سوال کاسامنا
اسلام آباد(نیوزایجنسیاں ) اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے نیب کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا ، جس کے بعد نیب نے انھیں 12نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کیسربراہ اکرم درانی نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے اکرم درانی سے تین کرپشن کیسز اثاثہ جات، غیر قانونی بھرتیوں اور پلاٹس کی الاٹمنٹ پر تفتیش ہو ئی ۔تفتیش کے دوران اکرم خان درانی سے نیب نے سوالات کئے کہ آپ نے حلقے کے 70 لوگوں کو جعلی ڈومیسائل پر وزارت میں بھرتی کیا ؟ وزارت ہا وسنگ کے افسران نے جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں کیں؟ بھرتی ہونے والے لوگ آپ کے حلقے سے تھے؟اکرم درانی نے جواب دیا کہ مولانا مارچ کے دھرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے ، وزارت میں بھرتیوں سے براہ راست تعلق نہیں، وزارت ہا وسنگ میں خالی اسامیوں پرمیرٹ میں بھرتیاں کی گئیں۔اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی سے تفتیش مکمل کرکے نیب راولپنڈی نے انھیں جانے کی اجازت دے دی اور 12 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا
اکرم درانی

© Copyright 2019. All right Reserved