جمعہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2019

وزیرستان میں فائرنگ ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی جاں بحق

خدی کی مرکزی مارکیٹ میں نشانہ بنایا گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب
پشاور(نیوزایجنسیاں) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی جاں بحق ہوگئے۔میرانشاہ میں میرعلی سب ڈویژن کے گاں خدی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منصور خدی جاں بحق ہوگئے۔ انہیں خدی کی مرکزی مارکیٹ میں نشانہ بنایا گیا۔منصور خدی ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی تھے اور ملزمان انہیں قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کو بھی نامعلوم افراد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔ ان کی لاش افغانستان سے ملی تھی۔
جاں بحق

© Copyright 2019. All right Reserved