منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2019


وزیراعظم عمران خان آج کرتارپورراہدری کا افتتاح کرینگے
سکھ یاتریوں کا گوردو دوارہ کی تعمیر پرعمران خان کو عالمی نوبل انعام دینے کا مطالبہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج کرتارپورراہدری کا افتتاح کرینگے،لاہوربھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں نے گوردو دوارہ دربار صاحب کرتار پور کو دنیا کر سب سے بڑا گور دوارہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو عالمی نوبل انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے ،یاتریوں کا کہنا ہے کہ کرتار پور رہدادر ی ایک خواب تھا جو عمران خان کی بدولت حقیقت کا روپ دھار چکا ہے ،حکومت پاکستان کے اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت اور انہیں ہر طرح کے آئینی حقوق دینے کے حوالے سے اقدامات قابل قدر ہیں ۔کینڈا سے آئے سکھ رہنما سردار چرن سنگھ گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور میں میڈیا کے نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لیے بہترین خدمات پر عمران خان کو عالمی نوبل انعام دیا جائے انہوںنے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان میں سکھوں کی عبادت گاہوںکی دیکھ بھال اور انکی تزئین و آئش کے بہترین اقدامات کر رہا ہے جس پر میں چیئرمین ٹرسٹ بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا بے حد شکر گزار ہیں پاکستان میں ہماری عبادت گاہیں بھارت سے زیاد پاکستان میں محفوظ ہیں ۔پاکستان میں گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ نے اظہا ر خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ پاکستان کا شمار اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مذہبی آزادی دینے والے ممالک میں سر فہرست ہے

© Copyright 2019. All right Reserved