منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2019

بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و جبر کا بازارگرم کررکھا ہے، شاہ محمود


روزانہ5ہزارسکھ کرتاپورآسکیں گے،پاسپورٹ کی بندش عارضی طور پرختم،فیس چھوٹ بھی دی گئی
کچھ لوگ بغیرسوچے سمجھے تنقیدکرتے،بھارت میں کچھ قوتیں نہیں چاہتیں خیرسگالی کابیج پروان چڑھے

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و جبر کا بازارگرم کررکھاہے ، مسلمانوں کو جمعہ کی نمازپڑھنے کی اجازت نہیں ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کے افتتاح سے خیرسگالی کا پیغام دیا ہے، من موہن سنگھ کو افتتاح کی تقریب میں شمولیت کی دعوت دی ، پانچ ہزارسکھ روزانہ کرتاپور آسکیں گے۔ پاسپورٹ کی بندش عارضی طور پر ختم کردی گئی ہے، 9 اور 11 نومبر کو فیس بھی چھوٹ دی گئی ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کچھ لوگ بغیرسوچے سمجھے تنقید کرتے ہیں ، بھارت میں کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ خیرسگالی کا بیج پروان چڑھے۔ آج مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کو جمعہ کی نماز کی اجازت نہیں دی جارہی ، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و جبر کا بازار گرم کررکھا ہے۔
شاہ محمود

© Copyright 2019. All right Reserved