منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2019

کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ , خاتون زخمی


سیری چترموہڑہ کی شاہین کوثرزوجہ عجائب پیٹھ پرگولی لگنے سے زخمی،ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ریفر
پاک فوج نےدشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹو ں کو نشانہ بنایا

ڈونگی (نمائندہ اوصاف) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 45سالہ خاتون زخمی ، زخمی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر کر دیا گیا , پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی۔تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں چتر پر بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس سے سیری چتر موہڑہ کی رہائشی خاتون شاہین کوثر زوجہ محمدعجائب عمر 45سال پیٹھ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئی جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا ۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹو ں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنوں نے خاموشی اختیار کر لی۔
کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں جنجوٹ بہادر موہڑہ پر انڈین آرمی نے بلااشعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو ٹارگٹ کیا ، فائرنگ سے 45سالہ شاہین کوثر زوجہ محمدعجائب ساکن موہڑہ کمر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی ۔شاہین کوثر اپنے گھر کے صحن میں گھریلو کام کاج میں مصروف تھی کہ دشمن کی نے ٹارگٹ کیا خاتون کو فوری طور پر بی ایچ یو ہسپتال سیری منتقل کر دیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ریفر کیا گیا ، پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔
کھوئی رٹہ فائرنگ

© Copyright 2019. All right Reserved