منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2019

تراڑکھل ،غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال


تراڑکھل ،غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال
بجلی کے بل ڈبل وصول کئے جا رہے ہیں لیکن بجلی ناپید ہے،حکام نوٹس لیں، شہری حلقے
تراڑکھل (نامہ نگار) غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو احتجاج کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ دن رات میں 15گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ کاروبار تباہ ہو گیا ہے۔لوڈ شیڈنگ کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہے ۔ عوام سے بجلی کے بلات ڈبل وصول کئے جا رہے ہیں ۔ لیکن بجلی ناپید ہے ۔ انتظامیہ محکمہ برقیات نہ جانے تراڑکھل کے عوام سے کیا انتقام لینا چاہتی ہے۔۔عوام لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں ۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے لائنیں خراب ۔ کوئی شاخ تراشی نہیں ہو رہی ۔ محکمہ برقیات ہوش کے ناخن لے ۔ اگر اصلاح احوال نہ ہوا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔ پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی۔
لوڈشیڈنگ

© Copyright 2019. All right Reserved