اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

جشن عیدمیلادالنبیﷺ ، مرکزی سیرت کمیٹی کے شیڈول کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری


جشن عیدمیلادالنبیﷺ ، مرکزی سیرت کمیٹی کے شیڈول کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری
مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)جشن عیدمیلادالنبیﷺ ‘حکومت آزادکشمیر نے مرکزی سیرت کمیٹی کے شیڈول کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کردیا‘مرکزی سیرت کمیٹی کے جاری شدہ شیڈول کے مطابق جشن عیدمیلادالنبیﷺ شایان شان اندازسے منانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے باسعادت موقع پر پوری ریاست میں اظہارتشکر اور تذکیر و تجدید ایمان کی خاطر حسب سابق جشن عیدمیلادالنبیﷺ تزک و احتشام سے منائی جائے گی۔محکمہ سروسز سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج9نومبر11ربیع الاول کو عظیم الشان میلادالنبی ریلی حسب سابق مرکزی عیدگاہ سے بعدنمازظہر دن 2بجے نکالی جائے گی،میلادالنبیﷺ ریلی میں جملہ عاشقان رسول اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت شریک ہوں گے۔10نومبر12ربیع الاول صبح بہاراں کاآغاز مساجد میں درودوسلام اورخصوصی دعائوں کے بعد پرچم کشائی سے ہوگا(کارروائی بذمہ محکمہ اوقاف و امور دینیہ بااشتراک مرکزی سیرت کمیٹی)، حسب سابق وفاقی دارالحکومت میں31اور صوبائی دارالحکومتوں بشمول آزادکشمیرمیں 21توپوں کی سلامی دی جائے گی۔آزادکشمیر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب بعدنمازفجرمرکزی عیدگاہ مظفرآباد میں منعقدہوگی جہاں محکمہ شہری دفاع کے رجاکار سلامی پیش کریں گے

نوٹیفکیشن جاری

© Copyright 2019. All right Reserved