اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

سی پیک کے ساتھ ساتھ چین سے تجارت بھی ہو گی، عبدالرزاق داؤد


سی پیک کے ساتھ ساتھ چین سے تجارت بھی ہو گی، عبدالرزاق داؤد
چین کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ یکم دسمبر سے فعال ہو جائے گا،پریس کانفرس سے خطاب
اسلام آباد (نیوزایجنسی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ اب سی پیک کے ساتھ ساتھ چین سے تجارت بھی ہو گی،چین نے پاکستان سے آزادانہ تجارتی معاہدے کی قبل از وقت فعال کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔جمعہ کو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین نے آزادانہ تجارتی معاہدے کو قبل از وقت فعال کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ چین کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ یکم دسمبر سے فعال ہو جائے گا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ چینی قیادت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں جبکہ چین کے ساتھ اپریل میں ایف ٹی اے پر دستخط ہوئے تھے اور ایف ٹی اے کو فعال ہونے میں ایک سال کا وقت درکار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سی پیک کے ساتھ ساتھ تجارت بھی ہو گی جبکہ چین سے5لاکھ ٹن چاول خریدنے کی درخواست کی ہے اور ساتھ چین سے 3لاکھ ٹن چینی بھی برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عبدالرزاق داؤد

© Copyright 2019. All right Reserved