منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2019



آزادکشمیر محکمہ تعلیم نے دوران تدریس موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

مظفرآباد ( نیوز ایجنسیاں)آزادکشمیر محکمہ تعلیم نے دوران تدریس موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ۔نظامت تعلیم کالجز (مظفرآباد)ڈویژن کی جانب سے جملہ پرنسپلز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ،ڈگری ،انٹر ،ماڈ سائنس کالجز ،کالج آف ایجوکیشن نسواں باغ کو لکھے گئے مکتوب میں کیا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ اکثر و بیشتر کلاس رومز میں دوران تدریس ٹیچرز ،طلباء و طالبات کے موبائل کی گھنٹیاں بجتی رہتی ہیں جس سے تدریسی عمل متاثر ہوتا ہے ،اس سے انتظامی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں لہذا آئندہ اداروں کے طلبہ و طالبات کے موبائل فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی لگائی جائے اور اساتذہ بھی دوران کلاس یا کھلے عام فون استعمال نہ کریں ہدایت پر سختی سے عمل کیا جائے

© Copyright 2019. All right Reserved