منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2019

مظفرآباد،قومی سیرت النبی کانفرنس کل منعقدہوگی



مظفرآباد،قومی سیرت النبی کانفرنس کل منعقدہوگی
درودسلام کی صدائوں سے فضا معطرمیلادریلی میں ہزاروں عاشقان رسول شریک ہونگے
مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)جشن ِ عیدمیلادالنبیﷺ ہے کیا سہانا نور ہے‘عظیم الشان میلادریلی آج‘قومی سیرت النبی کانفرنس کل منعقدہوگی‘شہرومضافات کو سجادیاگیا، درودسلام کی صدائوں سے فضا معطرمیلادریلی میں ہزاروں عاشقان رسول شریک ہونگے۔ جملہ تنظیمات اہلسنت نے بروقت شرکت کی یقین دہانی کروادی،غللامان رسول کے چہرے کھل اٹھے۔ہر سوآمد مصطفی مرحبا مرحبا کے نعرے بلند، تعلیمی اداروں،مساجد و مدارس اور خانقاہوں سمیت بازروں،گلیوں ،محلوں اور گھروں پر خوبصورتی سے چراغاں اور سجاوٹ کی گئی ہے۔مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا ،علامہ محمدپرویزقریشی، قاضی وحیداحمد،محمدسفیر رضا ودیگر ذمہ داران نے علماء کرام، تاجر رہنمائوںضلعی انتطامیہ کے ذمہ داران سے ملاقاتوں میں جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے حوالہ سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل کے مطابق میونسپل کارپوریشن نے مرکزی عیدگاہ میں میلادریلی کے لئے گرائونڈ کو ہموار ،صفائی ستھرائی کا کام مکمل کرلیاہے۔ان کاکہناتھا کہ میلادریلی میں گزشتہ سالوں سے بڑھ کر زیادہ تعدادمین عاشقان رسول شریک ہوںگے۔انہوں نے جملہ عاشقان رسول سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈسپلن کا خاص مظاہرہ کریں اور میلادالنبیﷺ کی جملہ تقریبات میلادریلی میں باوضو شریک ہوں۔میلادریلی میں انجمن محبان مصطفی ﷺ، انجمن طلباء اسلام مظفرآباد و پٹہکہ، دعوت اسلامی ، گڑھی دوپٹہ، شیروان، امبور، اتراسی، چہلہ بانڈی سمیت مضافات سے بھی عاشقان رسول جلوسوں کی شکل میں شریک ہونگے۔میلادریلی کی قیادت مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر صاحبزادہ پیرمحمدسلیم چشتی، صاحبزادہ میاں محمد شفیع جھاگوی،صاحبزادہ پیر جایدمنان قریشی، سمیت جید علماء کرام کریں گے۔ ریلی میں حکومتی وزراء اور اپوزیشن رہنمائوںکی شرکت بھی متوقع ہے۔
سیرت النبی کانفرنس

© Copyright 2019. All right Reserved