اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

صدر ،وزیر اعظم ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، یوم اقبال ،،،


اقبال برصغیر کی تابناک شخصیت تھے جن پر ملت ہمیشہ فخر کرتی رہے گی، صدر ،وزیر اعظم
ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ علامہ اقبال کا تعلق بھی سرزمین کشمیر سے تھا ،یوم ولادت پر پیغام
شاعر مشرق کا مسلمانوں کیلئے الگ اسلامی ریاست کا خواب بہت بڑا احسان ہے،مشتاق منہاس
مظفر آباد ( سٹاف رپورٹر ) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال برصغیر کی ایسی تابناک شخصیت تھے جن پر ملت اسلامیہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ وہ ایک عظیم شاعر ہونے کے علاوہ ایک ماہر قانون اور صاحب بصیرت سیاستدان بھی تھے۔ اتحادمسلمانوں کے لیے اقبال کا پیغام ہے تاکہ ملت اسلامیہ ہر طرح کے سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی سامراج کے مقابلے میں مضبوط اور توانا قوت بن کر ابھرے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے موثر کردار ادا کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پراپنے پیغام میں کیا۔صدر سردار محمدمسعود خان نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعہ جہاں ساری دنیا کے مسلمانوں کو ان کی عظمت رفتہ کی یاد دلاتے ہوئے نئی زندگی کے نئے تقاضوں میں سرگرم حصہ لینے کیلئے آمادہ کیا وہیں پر انہوں نے کشمیری عوام کے اضطراب اور زبوں حالی کا خاص طور پر ذکر کیا ان کے کلام میں جا بجا کشمیری مسلمانوں کی غلامی کا ذکر موجود ہے ادھر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے حضرت علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اقبال کا پیغام ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا قبال نے ایک مایوس اور منتشر قوم کو ایک ناقابل شکست قوت بنادیا شاعری کی دنیا میں ایسا کارنامہ ہے جسکی مثالیں تاریخ میں بہت کم ہی مل سکتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اقبال نے پاکستان کا تصور پیش کیا اور ان کے مرد مومن اور قوم کے زندہ جاوید راہنما حضرت قائد اعظم کی قیادت میں مختصر عرصے میں اسلامیان ہند اپنے لیئے الگ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ علامہ اقبال کا تعلق بھی سرزمین کشمیر سے تھا۔ انہوں نے ڈوگرہ آمریت کے خلاف کشمیری مسلمانوں کی جدو جہد کی ہمیشہ بھر پور حمایت کی دریں اثنا وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ شاعر مشرق کا مسلمانوں کیلئے الگ اسلامی ریاست کا خواب جسے قائد اعظم محمد علی جناح نے شرمندہ تعبیر کیا ہم مسلمانوں پر بہت بڑا احسان ہے۔آزاد ی کی قدر و قیمت وہی لوگ جانتے ہیں جو اس سے محروم ہیں۔ آج ان کے یوم ولادت پر میں اپنی نوجوان نسل کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ بھی اقبال کے منشور کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں تا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ حضرت علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے پاکستان کا جو تصور پیش کیا تھا اسے 1947ء میں قائد اعظم کی قیادت میں حقیقت سے ہمکنار تو کر لیا گیا لیکن پاکستان میں فکر وعمل کاجو دور دورا علامہ اقبال دیکھنا چاہتے تھے شاید ہم آج بھی اس منزل کو نہیں پہنچ پائے
،، یوم اقبال ،،

© Copyright 2019. All right Reserved