اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

سردار عتیق احمد خان ک،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،تصیح شدہ ،،،،،،،،،،،،،


ہندوستان نے 5اگست کے بعدجو اقدامات اٹھائے وہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے ،گفتگو
سابق وزیر اعظم و قائد آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا دورہ برنا لہ مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی اور تقریبات میں شرکت اور خطاب بھی کیا
مظفرآباد ،برنالہ،کوٹ جیمل ( نمائندہ خصوصی،نمائندگان اوصاف )سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرو قائد آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا دورہ برنالہ ،اس دورے کے دوران صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر انہوں نے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی اور تقریبات میں شرکت اور خطاب بھی کیا۔ڈاکٹر محمد عرفان چیئرمین پروفیشنل ونگ آل جموں و کشمیر ،سینئر صحافی سلیمان جرال ،ایس پی (ر) مرزا محمد عثمان کی والدہ کی فاتحہ خوانی کی ۔کوٹ جیمل کے مقام پر ممبر منیر ،پٹوئیاں کے مقام پر ٹھیکیدار پرویز ،مرزا منیر آف پٹوئیاں ،ضیااللہ کوٹ جیمل،مظہر قیوم جرال کے بھائی اور بھابھی کی فاتحہ خوانی کی جبکہ ڈوبے کے مقام پر مسلم کانفرنس کے رہنما ملک محمد اشرف کی وفات پر بھی ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔بانیاں میں عرس کی تقریب سے خطاب کیا۔جبکہ مہاجرین جموں و کشمیر چھمب کے رہنما اور مرکزی رہنما آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سید جماعت علی شاہ کے رسم چہلم کے موقع پر بھی خطاب کیا۔انہوں نے مختلف تقریبات سے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی ہر حال میں جاری رہے گی۔بھارت کے ظلم و استبداد کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گئے۔اور کشمیر آزاد ہو گا۔بھارتی افواج نے کشمیر کے اندر جو ظلم و تشدد شروع کر رکھا ہے۔ان مظالم سے کشمیر کی تحریک کا دبایا نہیں جا سکتا،کشمیر ی اپنی آزادی کی اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی اس وقت تاریخ کے بدترین ظلم کا شکار ہیں ،تین ماہ سے زائد کا عرصہ کرفیو کی صورت میں ہوچکا ہے۔ادویات،خوارک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم کانفرنس سواد اعظم جماعت ہے۔جو ہر مشکل کی گھڑی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ موجود ہوتی ہے۔مسلم کانفرنس ایک نظریئے کا نام ہے۔اور اس نظریئے کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالاجا سکتا۔کارکنان حوصلہ رکھیں آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے۔اس موقع پر سابق وزیر حکومت و صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال نے بھی مختلف تقریبات میں خطاب کیا دریں اثنا سردار عتیق احمدخان نے کہا ہندوستان نے 5اگست کے بعدجو اقدامات اٹھائے ہیں وہ بین الاقوامی قوانین کی شدید خلاف ورزی اور خطے کے عوام کی مرضی ومنشاء کے مغائر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ۔ 5اگست کے بعد ہندوستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جبر واستبداد کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے مقبوضہ علاقہ میں 13ہزار سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں جیلوں میں نہ صرف بند کیا بلکہ ان پر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔تعلیمی ادارے بند ہیں ۔پورے مقبوضہ علاقے میں کرفیو نافذ کر کے شہریوں کو ان کے گھروں میں بند کردیا ہے ہندوستان کے ظلم وبربریت پر عالمی برادری کی خاموشی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر اور ہندوستان کا جبر ایک حقیقت ہے جسے عالمی برادری زیادہ عرصہ تک نظرانداز نہیں کرسکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی مجاہد منزل میں آزادکشمیر سے آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے تمام انسان دوست ممالک اور اداروں کے تحفظات کو پس پشت ڈال کر اب خطے کی جبری تقسیم کی ہے جس کیخلاف ہر رنگ نسل اور مذہب کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔انہوںنے کہا کہ مودی خطے کے اندر بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے ۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے اندر ہندوستانی فورسسز انسانیت کیخلاف سنگین جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے ۔ سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ ہوئی تو پھر اس کے اثرات یورپ تک پہنچیں گے
سردار عتیق

© Copyright 2019. All right Reserved