منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2019

مودی سرکار کا بڑا اقدام، سلمان تاثیر کے بیٹے کی شہریت منسوخ


مودی سرکار نے سلمان تاثیر کے بیٹے کی شہریت منسوخ کردی
آتش تاثیر نے یہ بات چھپائی کے ان کے والد پاکستانی تھے،بھارتی وزارت داخلہ
نئی دہلی(نیوز ایجنسیاں ) بھارت نے صحافی تولین سنگھ اور سابق گورنر پنجاب پاکستان سلمان تاثیر کے بیٹے آتش تاثیر کی شہریت منسوخ کردی، آتش تاثیر نے کاغذات جمع کراتے وقت یہ بات چھپائی کے ان کے والد پاکستانی تھے، دوسری جانب آتش تاثیر کا کہنا ہے کہ او سی آئی کارڈ بھارتی نژاد غیر ملکیوں کو بھارت میں کام کرنے اور رہنے کی اجازت دیتا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے صحافی تولین سنگھ اور سابق گورنر پنجاب پاکستان سلمان تاثیر کے بیٹے آتش تاثیر کی شہریت منسوخ کردی۔بھارتی وزارت داخلہ کی ترجمان نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ آتش تاثیر پی آئی او اور او سی آئی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔ان کا کہنا تھا کہ آتش تاثیر نے کاغذات جمع کراتے وقت یہ بات چھپائی کے ان کے والد پاکستانی تھے۔دوسری جانب آتش تاثیر نے بھارتی وزارت داخلہ کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مجھے اس ضمن میں وزارت داخلہ سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے، یہ سب غلط ہے، میرے پاس کونسل جنرل کا جواب موجود ہے، مجھے 21 دن کے بجائے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ۔نیویارک سے تعلق رکھنے والے مصنف اور صحافی آتش تاثیر نے جواب میں لکھا کہ او سی آئی کارڈ بھارتی نژاد غیر ملکیوں کو بھارت میں کام کرنے اور رہنے کی اجازت دیتا ہے
شہریت منسوخ

© Copyright 2019. All right Reserved