اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

چودھری محمد سعید ن


ن لیگ نے شہر کا نقشہ بدل دیا ضمنی الیکشن میں چودھری صہیب کو بھاری اکثریت میں اسمبلی میں بھیجیں گے ، سابق صدر صرافہ یو نین
عوام جھوٹے لارے اور وعدے کرکے فوٹو سیشن کرنے والے لیڈروں کو میرپور سے ہمیشہ کے لیے چلتا کریں گے ،سا بق وزیر حکومت
میرپور (بیورورپورٹ) حلقہ ایل ۔اے ۔تھری میرپور ضمنی انتخاب میں صرافہ یونین کے حوالے سے چلنے والی افوائیں اور چہ مگوئیاں دم توڑ گئی ، میرپور کی صرافہ یونین نے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار چودھری صہیب سعید کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے ووٹ اور سپورٹ کا اعلان کردیا۔اجلاس سابق صدر ارشد میر کی قیادت میں منعقدہ ہوا جس میں صدر صرافہ یونین طارق محمود،طلعت میر اور انور غازی سمیت صرافہ یونین کے مرکزی عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سابق صدر ارشد میر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دورے اقتدار میں شہر اور دیہی علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جاتے دئیے میرپور شہر کا آج نقشہ بدل دیاہے۔جس طرح جنرل الیکشن میں لیگی امیدوار کو میرپور سے کامیاب بنایا تھااسی طرح ضمنی الیکشن میں بھی اپنے امیدوار چودھری صہیب سعید کو بھاری اکثریت میں اسمبلی میں بھیجیں گے تاکہ میرپور میں سالوں بعد شروع ہونے والا ترقیاتی سفر جاری رہ سکے سا دریں ا ثنا سا بق وزیر حکومت آزادکشمیر و ایم۔ایل۔اے میرپور چودھری محمد سعید نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن حلقہ ایل اے تھری میرپور میں تحریک انصاف کی شکست یقینی ہے۔سیاسی حریف بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر دھمکیوں پر اُتر آئے ہیں ۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار ووٹ کی طاقت سے ضمنی الیکشن جیت کر اسمبلی میں آئے گا۔ گاڑی میں مالائے رکھنے سے عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے ۔عوام سے جھوٹے لارے اور وعدے کرکے فوٹو سیشن کرنے والے لیڈروں کو میرپور سے ہمیشہ کے لیے چلتا کریں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ضمنی الیکشن میں نامزد لیگی امیدوار چودھری محمد سعید کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نیوسٹی میں صدر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ نعیم نساء کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ عوام خود فرق دیکھ لیں ایک طرف مسلم لیگ (ن) ہے جو خواتین کو ماں ،بہن اور بیٹی کا مقام دیتا ہے اور ہمارے سیاسی حریف خواتین میٹنگ کو ڈانس پارٹی بنا کر کیش کررہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے خواتین کے مسائل ان کی چاردیواری میں حل لیے اور خواتین ورکز کو عزت دی۔نیوسٹی میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) سٹی باڈی میمونہ شاہ،مرکزی رہنما ضلع میرپور ارشاد ادریس کے علاوہ کثیر تعداد میں نیوسٹی کی خواتین شریک تھیں۔
چودھری محمد سعید

© Copyright 2019. All right Reserved