بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2019

زرداری کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، بلاول

مطالبات کے باوجود آصف زرداری تک طبی ماہرین کو رسائی نہیں دی جا رہی
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی خرابی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انھیں کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔بلاول بھٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بار بار کے مطالبات کے باوجود آصف زرداری تک طبی ماہرین کو رسائی نہیں دی جا رہی۔ وہ کسی جرم میں نہیں بلکہ ایک بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے کی تفتیش کیلئے قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت کی تشویشناک حالت کو چھپایا جا رہا ہے۔ خاندان کے افراد تک کو نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کس تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کو جان بوجھ کر اڈیالہ جیل میں علاج کی سہولیات سے دور رکھا گیا۔ انھیں وہیل چیئر پر زبردستی ہسپتال سے جیل لے جایا گیا۔ ان کی صحت کے حوالے سے پورا خاندان پریشان ہے۔
بلاول

© Copyright 2019. All right Reserved