پیر‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2019

دہشتگردی کی مالی معاونت کو جرم قراردیا جائے ،ایف اے ٹی ایف

اقدامات انتہائی کمزور ، ریجنل باڈیز شراکت داروں سے معاونت کریں، گائیڈ لائنز


واشنگٹن(نیوز ایجنسی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)نے تمام رکن ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی سے متعلق سفر کی مالی معاونت کو جرم قرار دیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری گائیڈلائنز میں 'دہشتگردی کی کارروائیوں، اس میں شامل ہونے یا تیاری کرنے، منصوبہ بندی کرنے یا دہشتگردی کی تربیت فراہم کرنے یا حاصل کرنے کیلئے سفر کی مالی معاونت کو جرم قرار دینے' کی واضح ہدایت بھی شامل ہے۔ہدایات میں رکن ریاستوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دہشتگردوں کی معالی معاونت میں تذویراتی خامیوں کے حامل کسی ملک کی شناخت کریں اور اس سلسلے میں اقدامات کریں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 'دہشت گردوں کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر حفاظتی اقدامات صرف انتے ہی مضبوط ہیں جتنا کمزور اقدامات کے ساتھ دائرہ کار ہے۔ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ دہشت گردوں کے مالی معاونت کار 'مالی نظام کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے اثاثوں کو کامیابی سے منتقل کرنے کے لیے کمزور انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت (اے ایم ایل/سی ایف ٹی)کنٹرول کو دھوکا' دے سکتے ہیںتاہم ایف اے ٹی ایف کی گائڈلائنز میں کسی ملک کا نام نہیں لیا گیا۔اس کے بجائے ایجنسی نے تمام ارکین پر زور دیا کہ وہ ایف اے ٹی ایف کی ریجنل باڈیز اور اقوام متحدہ جیسے اہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔
ایف اے ٹی ایف

© Copyright 2019. All right Reserved