پیر‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2019

نوازشریف کی حالت انتہائی تشویشناک، پلیٹ لیٹس مزید کم ہوگئے

میڈیکل بورڈ کا ہنگامی اجلاس، دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے، ترجمان ن لیگ


اسلام آباد(نیوز ایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں،ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،پاکستان میں دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے مگر پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے۔جمعرات کومریم اورنگزیب کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بیان میں کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں ،ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،پاکستان میں دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے مگر پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے،ڈاکٹروں کے بورڈ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔
حالت تشویشناک


© Copyright 2019. All right Reserved