پیر‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2019

فردوس عاشق کی نورالحق قادری کو پہلے خطاب کی دعوت پر شرکا ء کی داد

وزیر مذہبی امور معزز مہمان ہیں ان سے پہلے خطاب نہیں کر وں گی،فردوس عاشق
اسلام آباد (جاوید شہزاد سے ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب کی باری وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نورالحق قادری کو دے دی اور کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان میں آپ میرے معزز مہمان ہیں اور میں آپ سے پہلے خطاب نہیں کرونگا اور اپنے خطاب کی باری آپ کو پیش کرتی ہوں آپکے خطاب کے بعد میں خطاب کرونگی جس پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور تقریب کے شرکا ء نے داکٹر فردوس عاشق کی مہمان نوازی کی روایت پر انکو کھل کے داد بھی دی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ ر وز نیشنل براڈکاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں عیدمیلادالنبیؐ کی تقریبات کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویثرن کے اشتراک سے منعقدہ کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کی تقریب میں اس وقت دلچسب صورت حال پیدا ہوگی جب تقریب کے سٹیج سکرٹری نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان دعوت خطاب دیا تو جس پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نورالحق قادری ریڈیو پاکستان آئے ہوئے ہیں اور میں اپنے خطاب کی باری انکو دیتی ہوں پہلے وہ خطاب کریں گے اور انکے بعد میں اپنا خطاب کرونگی کیوں کہ وہ ریڈیو پاکستان میں میرے معززمہمان کی حثیت رکھتے ہیں اور مہمان نوازی کے آداب اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پہلے خطاب کی دعوت انکو ملنی چایئے جس پر اسٹیج سکرٹری نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی خواہش پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نورالحق قادری کو مہمان خصوصی کے طور پر تقریب سے خطاب کرنے کی دعوت دی اور ی ڈاکٹر نورالحق قادری نے اپنے منفرد انداز خطاب کر کے شرکائے تقریب سے بھرپور داد حاصل کی ہے ۔
داد

© Copyright 2019. All right Reserved