منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2019

ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قومی سیکرٹریٹ قائم

سیکرٹریٹ مکمل طور پر خود مختار،صوبوں اور محکموں کے درمیان بھی تعاون کریگا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایکشن پلان پر بر وقت عمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت نے قومی ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔کابینہ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی۔ذرائع نے بتایا کہ 'اقتصادی امور ڈویژن نے قومی ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ کے قیام کی سمری بھیجی تھی، جس کے ذریعے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے مقاصد حاصل ہوں گے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'ایف اے ٹی ایف نیشنل سیکرٹریٹ مکمل طور پر خود مختاری سے کام کرے گا اور ایف اے ٹی ایف کے متعلق امور دیکھے گا'۔انہوں نے بتایا کہ 'ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ تمام صوبوں اور محکموں کے درمیان بھی تعاون کرے گا'۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ بنانے کا مقصد بھی رابطہ کاری کو بہتر بنانا ہے۔
سیکرٹریٹ قائم

© Copyright 2019. All right Reserved