پیر‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2019

انتظار کیجئے ،پاناما لیکس کو بھی میرا کزن بنایا جائیگا،جمائما

مفتی کفایت اللّٰہ نے وکی لیکس کو وکی یا لیکس جاری کرنے والا کردار کہاتھا
اسلام آباد (نامہ نگار ) وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللّٰہ پر طنز کرنا مہنگا پڑگیا۔مفتی کفایت اللّٰہ کے عمران خان اور جمائما پر الزام اور وکی لیکس کے بانی سے متعلق لاعلمی پر جمائما گولڈ اسمتھ نے رہنما جے یو آئی پر طنز کے تیر چلا دیئے۔جس کے جواب میں سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے جمائما کو عمران خان کے ماضی کے کچھ بیانات یاد دلائے۔مفتی کفایت اللّٰہ نے ایک پروگرام میں وکی لیکس کو بار بار وکی یا لیکس جاری کرنے والا کردار کہہ کر مخاطب کیا تھا۔جس پر جمائما نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بقول ایک عالم جمائما کا ایک کزن وکی ہے جس نے وکی لیکس جاری کیں، وہ صیہونیوں کا ایجنٹ ہے اور ان کا ایجنڈا پورا کرنے کےلیے عمران خان کی مدد کررہا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں جمائما نے کہا کہ دیکھتے ہیں کب اُنہیں میرے دوسرے کزنز پاناما لیکس اور وکی پیڈیا کے بارے میں پتا چلتا ہے۔ جمائما نے مفتی کفایت اللہ کے الزام کا اپنے ٹوئٹ کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ انتظار کریں جب پانامہ لیکس اور وکی پیڈیا کو بھی میرا کزن بنا دیا جائیگا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جمائما خان نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وہ جو اردو نہیں جانتے ان کو بتانا چاہتی ہوں وکی لیکس والا وکی میرا فرسٹ کزن ہے اور یہ کہنا ہے ایک نام نہاد مذہبی سکالر کا۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس وقت کا انتظار کریں جب وہ پانامہ لیکس اور وکی پیڈیا کو بھی میرا کزن بنا دیں گے۔
جمائما

© Copyright 2019. All right Reserved