پیر‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2019

شاہدخاقان عباسی کاہرنیا کا آپریشن،7دن ہسپتال میں رکھاجائیگا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کے نجی اسپتال میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہرنیاکا آپریشن کر دیا گیا۔ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ 4 سال سے ہرنیا کی تکلیف تھی اور انہیں 4 نومبر کو اسلام آباد کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔شاہد خاقان عباسی کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے 4 نومبر کو آپریشن مؤخر کر دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے بعد کم از کم 7 دن تک اسپتال رکھا جائے گا اور میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے اسپتال میں مزید قیام سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا تھا۔
آپریشن

© Copyright 2019. All right Reserved