پیر‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2019

عمران صاحب ٹیکس ریونیو میں تاریخی خسارہ عوام کا عدم اعتماد،مریم

پاکستان ریونیواتھارٹی کے قیام کا فیصلہ آمرانہ، عاجلانہ اور تباہ کن ہے

اسلام آباد (نیوزایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان ریونیواتھارٹی کے قیام کے حکومتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں تبدیلی پر پارلیمان میں بحث کرائی جائے،عمران صاحب ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے راستے میں آپ کی نااہلی، ضد اور تکبر رکاوٹ ہے،ٹیکس مشینری کا وزیراعظم پر عدم اعتمادانتظامی و معاشی بحران کا ثبوت ہے ،ایف بی آر افسران کا وزیراعظم پر نیا نظام مفاد پرستوں کے ذریعے بنانے کا الزام سنگین ہے، آزادانہ تحقیقات کرائی جائے۔جمعرات کو اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ عمران صاحب ٹیکس وصولیوں میں کمی کی وجہ چور، جھوٹا ، نااہل اور نالائق وزیراعظم ہے،عمران صاحب ٹیکس ریوینیو میں تاریخی خسارہ عوام کا آپ پہ عدم اعتماد ہے ،نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال میں 97 فیصد ٹیکس وصولی میں اضافہ کیا،مسلم لیگ (ن) 2003ء میں 1950 ارب ٹیکس وصولی کو 2018ء 3842 ارب کی ریکارڈ سطح تک لائی عمران صاحب آپ کے پہلے ہی سال میں ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان ریونیواتھارٹی کے قیام کا فیصلہ آمرانہ، عاجلانہ، جاہلانہ اور تباہ کن ہے ۔جب صنعت، زراعت، روزگار، دکان، مزدوری بند ہو تو ٹیکس کہاں سے آئے گا؟عمران صاحب پالیسی ریٹ 13.25 فیصد ہوگا تو ٹیکس ریونیو کہاں سے آئے گا؟،مسلم لیگ (ن) کے آخری سال کے مقابلے میں پی ٹی آئی ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہ کرپائی

مریم

© Copyright 2019. All right Reserved